اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسجد حرام کی تیسری توسیع بھی کھولنے کا اعلان

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی )عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی نے اعلان کیا ہے کہ المسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں نمازیوں کی آمد کے پیش نظر کھول دیا جائے گا۔ عمومی صدارت کی نمائندگی کرنے والی تیسری سعودی توسیعی ایجنسی نے مزید واضح کیا ہے کہ نمازیوں کی آمد کے حوالے سے پوری تیاری کرلی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق فیلڈ، انجینئرنگ اور تکنیکی خدمات فراہم کردی گئی ہیں۔ آپریشنل پلانز اور انجینئرز کے انسانی کیڈر کے مطابق کاموں کا نفاذ کیا جارہا ہے۔ تکنیکی ماہرین، مبصرین اور کارکن المسجد الحرام میں آنے والوں کے آرام اور ان کی حفاظت کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔توسیعی عمارت کے تمام مقامات پر فیلڈ سروس کے منصوبے نافذ کیے گئے ہیں۔ رمضان کے آخری عشرہ کے لیے تیار کیے گئے منصوبوں کے مطابق جرول سرنگ اور جبل الکعبہ سے آنے والوں کے لیے تمام راستوں میں چوکوں کو تیار کیا گیا اور یہاں چوبیس گھنٹے صفائی اور خوشبو لگانے کے کاموں کو تیز کردیا گیا ہے۔ زمزم کے پانی پینے والوں کے لیے کولرز نصب ہیں اور ان کولرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ تمام ہالز میں تیاریاں مکمل کی گئی ہیں اور قالینوں کو محفوظ کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ تیسری سعودی توسیع کے تمام انجینئرنگ اور تکنیکی پہلوں کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ ایلیویٹرز، آپریٹنگ ایسکلیٹرز اور ایئر کنڈیشنگ سسٹم کو ایسے معیارات کے مطابق چلایا جا رہا ہے جن میں ہوا کے درجہ حرارت اور ہوا کی پاکیزگی کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔ اندرونی اور بیرونی روشنی کا نظام فعال ہے۔ تمام سانڈ سسٹمز کو چلانے کے ساتھ ساتھ عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں تک آواز کی رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…