بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن سیلیکٹ ہو کر آنے والے کیلئے بھیانک ہوں گے ہم تو اللہ اور عوام کی طاقت سے جیت کر آتے ہیں، مریم نواز

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن سیلیکٹ ہو کر آنے والے کے لئے بھیانک ہوں گے ہم تو اللہ اور عوام کی طاقت سے جیت کر آتے ہیں، جس فیصلے کو سپریم کورٹ کے ججز کی اکثریت نہیں مان رہی، ہم سے کہا جا رہا ہے وہ فیصلہ مانو۔انہوں نے سماجی روابط کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر الیکشن شیڈول کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بھیانک نہیں، ہم تو اللہ اور عوام کی طاقت سے جیت کر آتے ہیں۔ بھیانک تو انکے لیے جو آر ٹی ایس بٹھا کر، سیلیکٹ ہو کر آتے ہیں اور جو سہولت کاروں کے بغیر لنگڑے لولے ہو جاتے ہیں مگر نوٹ فرما لیجیے یہ 2018ء نہیں اور نا ہی نظام فیض کے شکنجے میں ہے! Bring it on!۔ مریم نواز نے کہا کہ جس فیصلے کو سپریم کورٹ کے ججز کی اکثریت نہیں مان رہی، ہم سے کہا جا رہا ہے وہ فیصلہ مانو! وہ فیصلہ جس کو معزز جج صاحبان فیصلہ ہی ماننے سے انکاری ہیں، اس کو قوم پر مسلط کیا جا رہا ہے! یہ پہلی بار سنا ہے۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ مسجد اقصی اور غزہ پر اسرائیل کے حملے فلسطینیوں کی زندگیوں اور عبادتوں پر ایک بے رحمانہ حملہ ہے۔ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی جو بین الاقوامی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ دکھ اور درد کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔مریم نواز کی جانب سے ٹوئٹ کے ساتھ آزاد فلسطین کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…