پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ کے خلاف پہلا فوج داری الزام کیا ہوسکتا ہے؟ پریس رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی عدالت میں ایک فوج داری الزام کا سامنا ہے۔ امریکی ٹی وی کوباخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس معاملے سے واقف ایک شخص کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پر پہلے درجے میں کاروباری ریکارڈ کو جھوٹا بنانے کا الزام ہے جو نیویارک ریاست میں ایک جرم ہے۔

یہ الزام مبینہ طور پر 2016 میں اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو ٹرمپ کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے خاموشی خریدنے کے لیے ادا کی گئی رقم کا ہے۔نیویارک کی گرینڈ جیوری کا فرد جرم ابھی تک خفیہ ہے۔ اس لیے الزام کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔توقع ہے کہ سابق صدر منگل کو جج جوآن مرچن کے سامنے پیش ہوں گے، اس معاملے سے واقف دو ذرائع نے بتایا اس وقت انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائی جائے گی۔مجموعی طور پر ٹرمپ پر 30 مختلف فرد جرم عاید ہوں گی جس کی تصدیق دو ذرائع سے ہوئی ہے۔درایں اثنا سابق امریکی صدر نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سیاسی ظلم و ستم اور تاریخ کی اعلی ترین سطح پر انتخابی مداخلت ہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ ہمارے عدالتی نظام کو مسلح کیا جا رہا ہے تاکہ سیاسی مخالف کو سزا دی جا سکے۔ٹرمپ کے وکلا جوزف ٹاکوپینا اور سوسن نکیلس نے ایک بیان میں کہا کہ سابق صدر نے کوئی جرم نہیں کیا۔ انہوں نے عدالت میں اس سیاسی استغاثہ کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔ استغاثہ نے نیکلس اور ٹاکوبینا کو ٹرمپ کے خلاف الزامات سے آگاہ نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…