آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف

31  مارچ‬‮  2023

ممبئی( این این آئی) انڈین پرئمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں سیزن میں 5 نئے قوانین متعارف کروائے جارہے ہیں۔لیگ کا آغاز چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ سے ہو گا ،ایونٹ میں کل 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جبکہ ٹورنامنٹ 2 مہینے تک جاری رہے گا۔

لیگ میں 5 نئے قوانین متعارف کروائے جارہے ہیںجن میں پہلا قانون یہ ہے کہ امپیکٹ پلیئر کے اصول کے تحت ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ کھیل کے دوران 14ویں اوور سے پہلے تک کھلاڑی کو شامل کرسکتی ہیں، جو متبادل پلئیر کی جگہ بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کرسکتا ہے لیکن بطور کپتان ٹیم کی قیادت نہیں کرسکتا۔ کپتان ٹاس کے دوران اپنے امپیکٹ پلیئرز کا نام امپائر کو بتائے گا، جسے وہ میچ میں چن سکتا ہے۔دوسرا قانون یہ ہے کہ اس سے پہلے ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کو ٹیم کا اعلان کرنا ہوتا تھا کیونکہ شیٹس میچ ریفری کو بھجوائی جاتی تھی تاہم اب کوئی ٹیم اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس کے بعد بھی کرسکتی ہے۔تیسرا قانون یہ ہے کہ آئی پی ایل 2023ء کے سیزن میں وائیڈز اور نو بالز کے لیے بھی ڈی آر ایس لیا جاسکے گا، کھلاڑیوں کو فیلڈ امپائرز کے ذریعہ وائیڈ بال اور نو بال کالز کا جائزہ لینے کی اجازت ہوگی۔چوتھا قانون یہ ہے کہ کوئی بھی بال کروائے جانے سے قبل ان فئیر مومنٹ یا (غیر منصفانہ حرکت)ہوتی ہے تو اسے ڈیٹ بال قرار دیا جائے گا جبکہ مخالف ٹیم کو 5 اضافی رنز بھی ملیں گے۔پانچواں قانون یہ ہے کہ سلو اوور ریٹ پر جرمانے کی صورت میں 90 منٹ کے دوران ٹیم کو 20 اوورز مکمل کروانے ہونے گے تاخیر کی صورت میں مزید ایک پلئیر بائونڈری لائن کے بجائے 30 گز کے دائرے میں فیلڈنگ کرے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…