منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں تیل کی صنعت کو سخت مالی بحران کا سامنا موٹر فیول کا لازمی 20 روزہ اسٹاک برقرار رکھنا ممکن نہیں رہے گا

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تیل کی صنعت  کی استعداد کا رمنفی ان لینڈ ایکو لائز یشن مارجن  میں مزید اضافہ ہورہا ہے ۔ کیو نکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی نقدآمدنی پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ اس طرح موٹر فیول کا لازمی 20روزہ اسٹاک بر قرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا ۔

مزید یہ کہ لیٹر آف کریڈٹ  کی تصدیق کے چارجز اور بلند ڈیمرج لاگت میں کئی گنا اضافے نے مالی مشکلات بڑھا دی ہیں ۔روزنامہ جنگ میں خالد مصطفیٰ کی شائع خبر کے مطابق آئل انڈسٹری نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ آئندہ یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کے موقع پر منفی آئی ایف ای ایم کو فوری طور پر لا تعلق کردے۔ جبکہ ڈیمرج چارجز اور ایل سی کنفرمشین چار جز کو موٹر فیول کی قیمتوں کے تعین کا حصہ بنادی ورنہ آئل انڈ سٹری کو اپنا وجود بر قرار رکھنا نا ممکن ہوجائے گا ۔آئل کمپنیز ایڈ وائزی کونسل  نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کے نام خط میں سرخ جھنڈی دکھا دی ہے ۔ جس میں مذکورہ بالا ابترمالی صورتحال اور مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کردیا گیا ہے ۔ خط میں حکومت سے کیا گیا ہے کہ او ایم سیزکے مارجن میں ڈیلرز مارجن کی طرز پر7روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…