منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں انتخابات پرسماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹنے پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کا ردعمل بھی آگیا

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسے بل کا حصہ نہیں بنوں گا جو آئین سے متصادم ہو، راتوں رات جو بل آیا اس پر ہمارے تحفظات ہیں۔

جمعرات کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونیوالے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ راتوں رات جو بل آیا اس پر دو تحفظات ہیں،اعتراض اس بل کی ٹائمنگ پر ہے کیونکہ سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کیس چل رہا ہے،حکومت کہہ رہی ہے کہ ملک میں دہشت گردی ہے اور پیسہ نہیں ہے۔راتوں رات میٹنگ کے بعد قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جاتا ہے،اس بل کے تحت حکومت سپریم کورٹ کے اختیار کم کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بل میں دوسری چیز یہ ہے کہ آپ اپیل کا حق دینے جا رہے ہیں،اس معاملے میں آئینی ترمیم ہونی چاہیے،کوئی ایسا قانون پاس نہیں کیا جا سکتا جو آئین کیخلاف ہو،میں ایسے بل کا حصہ نہیں بنوں گا جو آئین سے متصادم ہو۔علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ فخر کرنا چاہیے ہم سینیٹر ہیں اور قانون سازی کر سکتے ہیں، ہمارا فرض ہے جو بھی بل آئے اس کو دیکھیں اور پھر فیصلہ کریں۔آئین کا آرٹیکل 184 تھری بہت اہم ہے،جب سے آئین بنا آرٹیکل 184 کو تبدیل نہیں کیا گیا،عوامی اہمیت کے حامل معاملے پر فیصلے دینے کا سپریم کورٹ کو اختیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…