جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ میں قواعد،طریقہ کار میں تبدیلی کا بل سینٹ میں کثرت رائے سے منظور

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹسز اینڈ پروسیجر بل 2023 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے بل کے حق میں 60 جب کہ مخالفت میں 19 ووٹ پڑے۔ سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹسز اینڈ پروسیجر بل 2023 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے بل کے حق میں 60 جب کہ مخالفت میں 19 ووٹ پڑے۔اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی

زیر صدارت شروع ہوا تو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 پیش کیا۔حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بل کی پی ٹی ائی سینیٹرز نے سخت مخالفت کی اور مطالبہ کیا کہ مذکورہ بل سینیٹ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔پپی ٹی آئی کے سینیٹرز کے مطالبے پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اور طریقہ کار بل 2023 کمیٹی کو بھجوایا جائے، جس پر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہے بل کو کمیٹی میں بھجوانے کے بجائے آج ہی منظور کیا جائے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ائین کے تحت پارلیمان کا اختیار ہے کہ وہ قانون سازی کرے، وقت کے ساتھ مختلف ادوار اور رویوں کا سامنا کرنا ہوتا ہے اور وقت کیساتھ عوام کی ضرورتوں کے مطابق قانون میں تبدیلی کی گنجائش رکھنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سوموٹو کے بےدریغ استعمال سے اربوں ڈالر کے نقصان اٹھائے گئے۔ خود سپریم کورٹ کے اندر سے اواز ائی کہ یہ فرد واحد کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ کے 17 ججز سب برابر ہیں، شخصیت کے بجائے نظام کو مضبوط کرنا چاہیے تاکہ ادارہ ڈیلیور کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ بل کےتحت چیف جسٹس کے ساتھ دو سینئر ترین جج سوموٹو لینے ک افیصلہ کریں گے، قومی اسمبلی میں یہ بل بحث کے بعد منظور ہوا، آرٹیکل 10اے فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…