بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مریم نواز کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 28  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدرمریم نواز نے مالی اثاثوں کی تفصیلات اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہیں۔نجی میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق مریم نواز مجموعی طور پر 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔

جبکہ 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں، مریم نواز نے یہ قرض اپنے بھائی حسن نواز سے لے رکھا ہے، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی دوستوں کے 6 کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔دستاویزات کے مطابق مریم نواز رائیونڈ کے علاقے میں 1 ہزار 400 کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں، ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز نے 3 برس میں 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی ہے، انہوں نے 3 برس میں زرعی اراضی سے آمدن پر 12 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا، حدیبیہ پیپر ملز میں 54 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد کے شیئرز خرید رکھے ہیں۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ مریم نواز محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 48 لاکھ 21 ہزار روپے کی شیئر ہولڈر ہیں، مریم نواز حمزہ سپننگ ملز میں 16 لاکھ، جنید پولٹری فارمز میں 90ہزار روپے مالیت شیئرز کی مالک ہیں۔دستاویز کے مطابق چیف آرگنائز مسلم لیگ (ن) کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں، مریم نواز کے بینک اکاو¿نٹس میں 78 لاکھ روپے سے زائد کی رقم موجود ہے، مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…