اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق گلوکار رابی پیرزادہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2سال پہلے میں نے مریم نواز کی پینٹنگ تیار کی تھی جسے ابھی تک کسی نے نہیں خریدا ۔ رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر مریم نواز کی پینٹنگ کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے دو سال قبل مریم نواز کی تصویر کی پینٹنگ تیار کی تھی ،لیکن آج تک مجھے اس تصویر کا کوئی خریدار نہیں ملا جبکہ عمران خان کا اسکیچ جلد ہی بک جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں انہیں فروخت کر کے غریبوں کی مدد کرتی ہوں اگر کوئی اس تصویر کو خریدنے کا خواہش مند ہے تو رابطہ کرے ۔