جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی ریاست میں مہلک انجکشن کی قلت پرفائرنگ اسکواڈ کو سزائے موت کی اجازت

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی شمال مغربی ریاست اڈاہو میں فائرنگ اسکواڈ کو سزائے موت دینے کی اجازت دے دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریپبلکن گورنر بریڈ لٹل نے ایک بل پر دستخط کیے جس کے تحت فائرنگ اسکواڈ کو سزائے موت دینے کی اجازت دی گئی ہے ،

اس بل کے بعد اڈاہو ملک بھر میں مہلک انجکشن والی ادویات کی قلت کے درمیان سزائے موت کے پرانے طریقوں کی طرف رجوع کرنے والی تازہ ترین ریاست بن گئی ہے۔ریاست کے قانون سازوں نے 20 مارچ 2023 کو ویٹو پروف اکثریت کے ساتھ اس اقدام کو منظورکیا تھاجس کے تحت اگر ریاست اپنے مہلک انجکشن پروگرام کے لئے ضروری ادویات حاصل کرنے سے قاصر ہے تو فائرنگ اسکواڈ کے استعمال کی اجازت دی جائے گی۔اس کے تحت فائرنگ اسکواڈ کا استعمال صرف اسی صورت میں کیا جائے گا جب ریاست مہلک انجکشن کے لئے ضروری ادویات حاصل نہ کرسکے۔دوا سازکمپنیوں نے سزائے موت پانے والوں کیلئے ادویات کے استعمال سے یہ کہتے ہوئے روک دیا ہے کہ ان کا مقصد زندگیاں بچانا ہے۔ ایسی ادویات کی قلت کی وجہ سے ایڈاہو میں سزائے موت پانے والے ایک قیدی کی سزا پرعملدرآمد پہلے ہی کئی بار موخرکیا جاچکا ہے۔اس کمی نے حالیہ برسوں میں دیگر ریاستوں کو عمل درآمد کے پرانے طریقوں کو بحال کرنے پر مجبور کیا ہے۔ڈیتھ پینلٹی انفارمیشن سینٹر کے مطابق صرف مسی سیپی، یوٹاہ، اوکلاہوما اور جنوبی کیرولائنا میں ایسے قوانین موجود ہیں جن کے تحت اگر سزائے موت کے دیگر طریقے دستیاب نہ ہوں تو فائرنگ اسکواڈ کو اجازت دی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…