بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

دوسری جنگ عظیم میں نہ پھٹنے والا گرینیڈ 9 سالہ بچے کے ہاتھ لگ گیا

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )دوسری جنگِ عظیم کے دوران نہ پھٹنے والا ہینڈ گرینیڈ 9 سالہ برطانوی بچے کے ہاتھ لگ گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جنگِ عظیم کے دوران دھماکے اور نقصان کی غرض سے استعمال کیا جانے والا ایک سالم گرینیڈ (دستی بم)برطانیہ کے ایک گھر کے باغیچے سے اس وقت دریافت ہوا جب وہاں ایک نو سالہ بچہ جارج کھیل کے دوران کچھ تلاش کر رہا تھا۔

نو سالہ جارج نے کھدائی کے دوران ملنے والے سالم گرینیڈ سے متعلق اپنی والدہ کو آگاہ کیا جس پر پولیس کو فورا اطلاع دی گئی۔اس گرینیڈ کی دریافت سے متعلق 9 سالہ بچے کی والدہ کا پولیس کو بتانا تھا کہ وہ تقریبا آدھی نیند میں تھیں جب ان کے بیٹے نے انہیں باغیچے میں گرینیڈ کے ملنے سے متعلق بتایاکہ انہوں نے عام ماں کی طرح اپنے بچے کی اس انوکھی بات پر زیادہ دھیان نہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی باغیچے میں گرینیڈ ہے تو جا اس کی تصویر بنا لا۔بچے کی والدہ مسز پنیسٹن برڈ کے مطابق جب انہوں نے گرینیڈ کی تصویر دیکھی تو انہیں بیٹے کی بات کا یقین ہوا۔اس واقعے سے متعلق 9 سالہ بچے جارج کی والدہ کا کہنا ہے کہ گھر کے باغیچے سے گرینیڈ ملنا، پولیس کا گھر آنا اور اس گرینیڈ کا تاریخی ثابت ہونا ان کے بیٹے کے لیے یہ سب بہت دلچسپ تھا۔دوسری جانب برطانوی پولیس کی جانب سے اس گرینیڈ کو دوسری جنگ عظیم کا نہ پھٹنے والے گرینیڈ کا نام دیا گیا ہے۔اس واقعے سے متعلق برطانوی پولیس کا میڈیا کو بتانا ہے کہ بم اسکواڈ کی جانب سے اس گرینیڈ کا باقاعدہ ایکسرے کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ یہ گرینیڈ تاحال خطرناک ہے۔واضح رہے کہ رورل ایسٹ ڈیون پولیس کی جانب سے اس گرینیڈ کی تصاویر اور واقعے کی تفصیلات اپنے فیس بک پیج پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…