پاکستان کی7جامعات کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل

26  مارچ‬‮  2023

کراچی(این این آئی)پاکستان کی 7 جامعات (یونیورسٹیوں)نے مضامین کے لحاظ سے مختلف شعبوں میں دنیا بھر کی اعلی یونیورسٹیوں کی 2023 کی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بنا لی ہے۔کیو ایس ورلڈ یونورسٹی رینکنگ جامعات کی درجہ بندی کی سالانہ اشاعت ہے۔

جسے درجہ بندی کی مختلف اشاعتوں میں سب سے زیادہ مستند کے طور پر سراہا گیا ہے۔کیو ایس یونیورسٹیوں کو مضمون کے لحاظ سے پانچ وسیع شعبہ جات میں درجہ بند کرتا ہے۔ جن میں آرٹس اینڈ ہیومینٹیز، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لائف سائنسز اینڈ میڈیسن، نیچرل سائنسز اور سوشل سائنسز اینڈ مینجمنٹ شامل ہیں۔لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS)، سوشل سائنسز اور مینجمنٹ کے شعبے میں پاکستانی جامعات میں سرفہرست ہے۔جبکہ قائداعظم یونیورسٹی نیچرل سائنسز کے شعبے میں پاکستانی اداروں کے چارٹ میں سرفہرست ہے۔اسی طرح آغا خان یونیورسٹی واحد پاکستانی اعلی تعلیمی ادارہ ہے جسے لائف سائنسز اور میڈیسن کے شعبے میں درجہ دیا گیا ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) پاکستان کی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کا اعلی تعلیمی ادارہ ہے۔آرٹس اور ہیومینٹیز کے مضامین کے زمرے میں کسی پاکستانی ادارے کی درجہ بندی نہیں کی گئی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…