سری لنکا کی ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی مشکل ہوگئی

26  مارچ‬‮  2023

آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ون ڈے میں بدترین شکست کے بعد سری لنکا کے ورلڈ کپ 2023 میں براہ راست رسائی مشکل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق آئی لینڈرز کو سیریز میں ناکامی سے بچنے کا چیلنج درپیش تھا تاہم پہلے ہی معرکے میں ان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، کیویز نے رنز کے اعتبار سے ان کیخلاف اپنی بڑی فتح 198 رنز سے حاصل کرلی۔کیویز اب 22 میچز میں 160 پوائنٹس جوڑ کر نمایاں ہیں، سیریز میں 0ـ3 کا نتیجہ انھیں رینکنگ میں آسٹریلیا کی جگہ نمبرون بھی بناسکتا ہے۔سری لنکا اب سپر لنگ میں 77 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے اور ان کے پاس اب مزید 2 میچز باقی رہ گئے ہیں،ٹاپ 8 سائیڈز براہ راست شرکت کی اہل ہوں گی۔ باقی دو میچز جیتنے کی صورت میں بھی سری لنکا کو دیگر پر انحصار کرنا ہوگا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…