فوری نوٹس لینے کی اپیل، سراج الحق نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا

26  مارچ‬‮  2023

لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام درخواست میں کراچی بلدیاتی الیکشن کے صاف شفاف انعقاد میں الیکشن کمیشن کی ناکامی اور جانبداری پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ چیف جسٹس کے نام خط میں امیر جماعت نے کہا کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ الیکشن کمیشن نہ صرف صوبائی دارلحکومت میں

ایماندارانہ الیکشن کرانے میں ناکام ہوا بلکہ الیکشن کے عمل کے دوران اوربعد میں بدترین جانب داری کا منتخب ہوا۔ امیر جماعت نے اپنی درخواست کے ہمراہ کراچی کے بارہ حلقوں میں دھاندلی اور الیکشن کمیشن کی صوبہ کی حکمران جماعت کے حق میں جانبداری کے ثبوت بھی ارسال کیے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی ہے کہ عدالت عظمیٰ اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے معاملہ کا نوٹس لے اور الیکشن کمیشن کی دیدہ دانستہ آئین کی خلاف ورزی پر فیصلہ دے اور متنازعہ یونین کمیٹیوں میں الیکشن کو کالعدم قرار دے۔سراج الحق کی جانب سے درخواست میں کہا گیاہے کہ آئین ِ پاکستان کی رو سے ریاست پاکستان میں وفاقی صوبائی اور بلدیاتی غرض ہر سطح پر حکومتوں کے اختیارات کا استعمال عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے کرنا طے کر دیا گیا ہے‘اس مقصد کو بروئے کار لانے اور صاف و شفاف انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن قائم کیا گیا ہے۔ فی الوقت کراچی میں 15جنوری2023ء کو ہونے والے انتخابات میں بد ترین دھاندلی اور الیکشن کمیشن کی اس دھاندلی کو روکنے میں ناکامی میرے اس خط کا موضوع ہے۔اس موقع پر میں آپ کی توجہ کراچی کی ملک میں معاشی اور سیاسی لحاظ سے اہمیت کی جانب بھی مبذول کرانا چاہتا ہوں نیز یہ بات بھی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ کراچی گذشتہ 30/35 سال میں گزرے حالات کی وجہ سے خاص حساسیت رکھتا ہے اور بد ترین بلدیاتی حالات کی وجہ سے یہاں کے شہری ہر آنے والے دن بہتری کی اْمید لگائے ہوئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ کراچی میں جماعت اسلامی کی مسائل کے حل کے لیے بھر پور جدو جہد کو شہریوں نے سراہا اور انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ دئیے۔ بلدیاتی اداروں کی مدت پوری ہونے پر 120 دن میں انتخابات کرانا لازمی قانونی تقاضا ہے لیکن 2009 میں یہ مدت پوری ہونے کے بعد 2015 میں اور 2020 میں یہ مدت پوری ہونے کے بعد 2023 میں یہ انتخابات منعقد ہوئے۔

شیڈول جاری ہونے کے بعد 3مرتبہ انتخابات کی پولنگ حکومت سندھ کی خواہش پر ملتوی کی گئی۔ ان انتخابات کے منعقد کرانے کے لیے جماعت اسلامی کو مسلسل الیکشن کمیشن، سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک سے رجوع کرنا پڑا۔15 جنوری 2023 کو ہونے والے انتخابات سے قبل ہی سندھ میں حکومتی جماعت نے علی الاعلان کہنا شروع کر دیا تھاکہ کراچی کا آئندہ میئر جیالا ہو گا۔

اس مقصد کے حصول کے لیے ناقص انتخابی فہرستیں بد نیتی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر انتخابی عملے کی تعیناتی کی گئی جس کے خلاف جماعت اسلامی نے مسلسل الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا لیکن بالکل بے سود رہا۔ 15 جنوری کے انتخابات کی پولنگ بالعموم پر امن فضاء میں منعقد ہوئی تا ہم اس دوران واضح طور پر یہ بات نوٹ کی گئی کہ حکومتی جماعت نے اپنی منتخب کردہ 35/40 یونین کمیٹیوں میں نہ صرف جعلی ووٹ بھگتائے ہیں

بلکہ ان حلقوں میں مقررکردہ زیادہ تر پریذایڈنگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز حکومتی جماعت کے حامی لگائے گئے تھے اور انہوں نے فارم XI اور فارمXII (متعلقہ پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ دینے)سے انکار کیا‘جس پر جماعت اسلامی کے پولنگ ایجنٹس نے اصرار کیا تو بعض جگہ آدھی رات اور بعض جگہ اگلے دن تک انتظار کرایا گیا۔ جب سخت جدوجہد کے بعد پولنگ اسٹیشن سے رزلٹ لینے میں کامیاب ہوئے تو ان کئی یوسیز کے ریٹرننگ افسران نے ہزاروں ووٹوں کے فرق سے جیتے ہوئے اْمیدواروں کو بھی ہرا کر پیپلز پارٹی کے اْمیدواروں کی جیت کا اعلان کر دیا اور جعلی Appendix-A جاری کر دیئے۔

یہ معاملات علم میں آتے ہی جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا۔یہی معاملہ بہت سی یوسیز کی نشستوں پر پی ٹی آئی کے ساتھ کیا گیا‘چنانچہ بڑی تعداد میں الیکشن کمیشن میں درخواستیں داخل کی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام معاملات پر طویل سماعت کی۔جماعت اسلامی نے تمام ثبوت مع اصل فارم XI اور XII الیکشن کمیشن میں پیش کیے لیکن افسوس یہ تمام سماعتیں وقت گزاری کا حربہ ثابت ہوئیں اور الیکشن کمیشن نے زیادہ تر کیس دوبارہ ان ہی ریٹرننگ افسروں کے پاس ری کاؤنٹنگ کے لیے بھیج دیے جن پر دھاندلی کے الزامات تھے یا پھر جان چھڑانے کے لیے ٹریبونل کے پاس جانے کا کہہ دیا۔

6 یونین کمیٹیاں جن میں بد ترین دھاندلی ہوئی۔ ان میں فارمXI کے رزلٹ کے علی الرغم آر او نے نتیجے جاری کیے اور الیکشن کمیشن نے انہیں اپ ٹیک کیا۔ ان میں جماعت اسلامی نے 66 ایسے پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کر دی تھی جہاں رزلٹ تبدیل کیے گئے ہیں۔ وہاں 22مارچ کو حقائق کے برعکس محض 17 پولنگ اسٹیشنز کو خودہی منتخب کر کے ری کاؤنٹنگ کا حکم جاری کر دیا گیا۔ بقیہ پچاس کے قریب پولنگ اسٹیشنز کو کنسیڈر ہی نہیں کیا گیا۔ یہ بات الیکشن کمیشن کے علم میں تھی کہ تمام انتخابی میٹریل دھاندلی کے ذمہ دار ریٹرننگ افسروں کے قبضہ میں ہی ہے اور مختلف سماعتوں کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے اس بات کی نشاند ہی بھی کی جاتی رہی

لیکن الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات کے باوجود اس تمام میٹریل کو اپنے قبضے میں نہیں لیا بلکہ محفوظ رکھنے کا بھی کوئی اہتمام نہیں کیا۔ اس موقع پر یہ بات بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن نے 22فروری کو دوران سماعت یہ کہا تھا کہ تمام میٹریل جو جماعت نے فراہم کیا ہے وہ ریٹرننگ افسروں نے دیا تھا اس کا بھر پور تجزیہ کر کے حتمی سماعت کی جائے گی۔ لیکن بنائی گئی کمیٹیوں کی نہ تو رپورٹ فراہم کی گئیں نہ ان پر اعتراضات کا موقع دیا اور نہ ہی کوئی سماعت ہوئی بلکہ 22 مارچ کا فیصلہ سامنے آگیا۔ دوران سماعت جماعت اسلامی کی جانب سے اس بات پر مسلسل اصرار کیا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسروں نے نہ صرف نتائج تبدیل کر دیئے ہیں

بلکہ ان جعلی نتائج کے مطابق فارمز میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور بہت سے پریذایڈنگ افسروں سے جبراً دستخط کرائے گئے ہیں تھیلے پھاڑ کر بڑے پیمانے پر ووٹوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ لہٰذا اب ری کاؤنٹنگ بے فائدہ ہے بلکہ دھاندلی پر ہی مہر ثبت کرنے کے مترادف ہے۔لہٰذا یہاں ری پولنگ کرائی جائے لیکن ہمیں اندازہ نہ تھا کہ ہماری سب درخواستیں اور دھاندلی کے ثبوت صدا بصحرا ثابت ہوں گے اور الیکشن کمیشن سندھ حکومت کی خواہش کے مطابق فیصلے دے گا جس طرح اس نے سندھ حکومت کی فرمائشوں پر تین دفعہ الیکشن ملتوی کیے تھے۔ اس تمام صورت حال کو ہم انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اگر صورت حال کی یہ سنگینی برقرار رہی

اور کہیں سے انصاف نہ ملا تو کراچی کے شہری کہیں انتخابات کے عمل اور اداروں سے انصاف ملنے سے ہی مایوس نہ ہو جائیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نہ صرف صاف شفاف اور ایماندارانہ الیکشن کرانے میں بْری طرح ناکام ہوا بلکہ الیکشن کے تمام عمل کے دوران اور بعد میں بد ترین جانبداری کا مرتکب ہوا ہے۔ اپنے آئینی اور قانونی فرائض سے جان بوجھ کر روگردانی کی ہے اور اپنے فیصلوں سے دھاندلی کے عمل کو قانونی تحفظ فراہم کیا ہے اس صورت حال میں ہم درخواست کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس تمام معاملہ کا فوری نوٹس لے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیدہ دانستہ آئین و قانون کی خلاف ورزی پر واضح فیصلہ دے۔ متنازعہ یونین کمیٹیوں پر الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ فیصلوں کو کالعدم قرار دے کر انصاف پر مبنی فیصلے کو یقینی بنائے تا کہ ملک کے شہریوں کا نظام انصاف اور قانون کی حکمرانی پر اعتماد بحال ہو۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…