لاہور(پی پی آ ئی)پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری محکموں میں افطار پارٹیوں کا اہتمام کرنے پر پابندی عائد کردی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے ماہ صیام میں سرکاری محکموں میں افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کردی، نوٹیفکیشن میں محکموں کو عوامی پیسے کے استعمال میں انتہائی سادگی اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مہمانوں یا سرکاری محکموں کے وفود کو سرکاری تحائف نہیں دیئے جائیں گے، غیر ملکی وفود اور مہمان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کفایت شعاری مہم شروع کررکھی ہے، وزیراعظم نے اس حوالے سے تمام صوبوں کو بھی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔