لاہور ( آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے ) نے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ملیحہ ہاشمی کو 28مارچ کو طلبکر لیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے زمان پارک کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں دھمکی آمیز زبان استعمال کی تھی ، ایف آئی اے نے ملیحہ ہاشمی کو 28 مارچ کے لئے طلبی نوٹس جاری کر دیاہے اور ان پر واضح کیا ہے کہ اگر وہ طلب کرنے کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوں گی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ پر الزام عائد ہے کہ اس نے زمان پارک کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں دھمکی آمیز زبان استعمال کی تھی۔