ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو ، رانا ثناء اللہ کا عمران خان کو جواب

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو ،امریکہ سے نہیں ڈرتا سے میری جان کو خطرہ ہے اور امریکہ نے سازش نہیں کی تک کے جھوٹ سے نیا جھوٹ نکلے گا۔

غدارِ وطن مینارِ پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے ،عمران نیازی توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے ،اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے ،یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مارکی حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی امریکہ سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ غداروطن مینارپاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لئے استعمال کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ برصغیر کے مسلمانوں کی سچائی کی علامت پر پاکستان کا جھوٹاترین شخص ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو کھلی چھوٹ نہ ملتی توعوام کی حالت بہتر ہوتی

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…