بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اداکارائیں اپنی ساتھیوں کو کیسا دھوکا دیتی ہیں ؟ فیصل قریشی کا انکشاف

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فیصل قریشی پاکستان کے معروف اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے کئی نامور اداکارائوں کیساتھ کام کیا ہے۔ ایک شو کے دوران فیصل قریشی نے بتایا کہ کس طرح اداکارائیں اپنی ساتھی اداکارائوں کو الو بنا کر اپنا کام نکال لیتی ہیں۔فیصل قریشی کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں اور شوز

کے میزبانوں میں ہوتا ہے جن کے لاکھوں مداح ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے شو میں خواتین ساتھی اداکارائوں کے چالاک پہلو کے بارے میں انکشاف کیا۔فیصل قریشی اپنے شو میں مدعو مہمان اداکارہ نازش جہانگیر کے ساتھ محو گفتگو تھے۔ نازش جہانگیر نے کہا کہ وہ انڈسٹری میں کئی وجوہات کی بنا پر دوست نہیں بناتی ہیں جس کی تصدیق کرتے ہوئے فیصل قریشی نے انکشاف کیا کہ خواتین اداکار کیسے اپنی ساتھیوں کو دھوکا دیتی ہیں۔فیصل قریشی نے کہا کہ ایک پرانا واقعہ ہے، ہماری انڈسٹری کی بہت اچھی اداکارہ اور ہماری دوست تھی، اس نے ایک بار مجھے بتایا کہ اس کی انڈسٹری میں بہت دوست تھیں اور ایک جو اس کے بہت قریب تھی اس نے اسے استعمال کیا، اسے بہت ساری کام کی آفرز ملیں لیکن اس کی وہ دوست ان تمام آفرز کو ٹھکرانے کا مشورہ دیتی تھی جس پر وہ عمل کرتی گئی، چند مہینوں بعد جب وہ ڈرامہ چلا جسے اس نے دوست کے کہنے پر ٹھکرایا تھا اس میں اس کی وہی دوست بطور اداکارہ نظر آئی۔فیصل قریشی کا واقعہ سننے کے بعد نازش جہانگیر نے بھی اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے بھی اس اداکارہ کے بارے میں یہ واقعہ سنا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…