عامر لیاقت کے بچوں نے رمضان کی آمد پر والد کے نام جذباتی پیغام جاری کر دیا

23  مارچ‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستانی ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی بنیاد رکھنے والے معروف میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے رمضان کی آمد پر ان کے بچوں کی جانب سے والد کے نام جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بشریٰ اقبال نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر سابق شوہر مرحوم عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد پہلے رمضان پر اپنے بیٹے احمد اور بیٹی

دعا کا جذباتی پیغام پوسٹ کیا۔احمد عامر نے اپنے مرحوم والد کے نام پیغام میں جذباتی نظم لکھی کہ زندگی گلزار تھی آپ کی شخصیت سے، میٹھی تھی آپ کی پر مشفق گفتگو سے، بچپن سے جوانی تک کا سفر ہوا آپ کی انگلی پکڑ کے، آگے کی منزلوں میں ہاتھ خالی خالی لگیں گے، تنہائی میں گزارش ہوتی ہے آپ کے سائے کی، ہر گزرتے ہوئے لمحے، ہر جاگتے ہوئے پل، شدت سے محسوس ہوتی ہے کمی آپ کی، دعائیں تو کرتے رہیں گے آپ کیلئے تاحیات، مگر نہ بھلا پائیں گے بیتے لمحات، رمضان مبارک بابا۔عامر لیاقت کی بیٹی دعا نے اپنے مرحوم والد کی یاد میں طویل نوٹ لکھا جس کے مطابق اس سال رمضان المبارک ان کے خاندان اور ان کے لیے بہت مشکل ہے۔انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کے ناظرین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ سب نے مجھے میرے والد عامر لیاقت حسین کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بڑا ہوتے دیکھا ہے، اس لیے یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ والد کے بغیر ہمارا پہلا رمضان ہو گا۔

والد کو کھونے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، خاص کر وہ جو ہر ایک کی زندگی میں ایک ایسی نمایاں شخصیت تھے جنہیں بھلایا بھی نہیں جا سکتا۔دعا نے لکھا کہ میرے والد نے رمضان ٹرانسمیشن کو متعارف کروایا، اگر وہ آج زندہ ہوتے تو وہ آج بھی بس یہی چاہتے کہ اپنے پروگرام کے ذریعے اپنے ناظرین کے درمیان اس ماہِ مبارک میں اسلام کی تعلیمات کو عام کریں۔

انہوں نے اپنے والد کیلئے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عامر لیاقت کے مثبت پیغام اور ان کی خدمات کو یاد رکھیں، بے شک بابا اس رمضان اور آنے والے تمام رمضانوں میں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے لیکن وہ ہمارے دلوں اور دعا میں رہیں گے۔یاد رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین گزشتہ برس 9 جون کو انتقال کر گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…