بھارت میں مشہور شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری کردی گئی

23  مارچ‬‮  2023

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں مشہور شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری کردی گئی۔سلیبریٹی برانڈ ویلویشن 2022 کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار سائوتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والی دو شوبز شخصیات الو ارجن اور رشمیکا مندنا بھی ٹاپ 25 مشہور شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ 181.7 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ مہنگی سیلیبرٹی بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی 176.9 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔مایہ ناز اداکار اکشے کمار 153.6 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔عالیہ بھٹ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور انکی برانڈ ویلیو 102.9 ملین بتائی گئی ہے۔دپیکا پڈوکون 82.9 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی 80.3 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کیساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔امیتابھ بچن 79 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔مایہ ناز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر 73.6 ملیمن ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔ہریتک روشن 71.6 ملین ڈالر کیساتھ ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔شاہ رخ خان کی رینکنگ بھی اوپر گئی ہے اور وہ 55.7 ملین ڈالر کیساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں۔تامل فلموں کے اداکار الو ارجن نے مہنگی ترین سلیبرٹیز کی لسٹ میں جگہ بنالی اور وہ 31.4 ملین دالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ 20 ویں نمبر پر آئے ہیں۔تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں اور وہ 25.3 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ پچیسویں نبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…