آڈیو لیکس، اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو ہمیں سزا دی جائے، رانا ثنا اللہ

23  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کو رد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے،موجودہ حالات میں اگر تدبر اور دانائی سے فیصلہ نہ ہوا تو فساد، انارکی اور افراتفری پھیلے گی، سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا، ساری اسمبلیوں کے الیکشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں

بیک وقت شفاف اور منصفانہ ہونگے تو یہ ملک کے لئے بہتر ہو گا۔انہوںنے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کے حوالے سے مختلف آراہیں، پارلیمنٹ کو رہنمائی کا اختیار حاصل ہے،حکومت اور اداروں کی رہنمائی کرے۔ ہم آئین کے مطابق معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔حالات ایسے ہیں کہ اگر تدبر اور دانائی سے فیصلہ نہ ہوا تو فساد، انارکی اور افراتفری پھیلے گی، سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول دیا، ہم نے اس حکم کے تحت انتخابی عمل شروع کیاہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کو رد کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔ جو آڈیو لیک ہوئی کیا علی ساہی کاکوئی وجود نہیں ہے؟ دو بیٹوں کا بھی ذکر ہوا ہے، ان معاملات کی تحقیق ہونی چاہیے۔ اگر یہ کہانی جھوٹی ثابت ہو تو پھر ہمیں سزا دی جائے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صوبائی الیکشن کے بعد حکومت برسراقتدار حکومت کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہو گی۔

صاف شفاف الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔ ساری اسمبلیوں کے الیکشن نگران حکومتوں کی موجودگی میں بیک وقت شفاف اور منصفانہ ہونگے تو یہ ملک کے لئے بہتر ہو گا۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ میں یومِ پاکستان کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج کے دن 1940 ء میں برصغیرکے مسلمانوں نے قرارداد پاکستان منظور کی اور ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا۔

ایسا وطن جہاں عوام اسلامی نظریات کے مطابق آزادی سے اپنی زندگی گزار سکیں۔دہشت گردی پر قابو پایا اور پاکستانی قوم نے قدرتی آفات کے دوران قربانی اور تعاون کے جذبے کا بھر پور مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ آج بھی ہم پاکستان کو درپیش چیلنجزپر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔اگر ہم اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے سنہری اصولوں پر کاربند ہو جائیں تو ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…