ٹورنٹو(این این آئی)ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو نیکل 23 مارچ کو کینیڈا میں یکم رمضان کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہلال کمیٹی آف میٹروپولیٹن ٹورنٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 21 مارچ کو ملک میں کہیں بھی مصدقہ ذرائع سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی۔ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ 22 مارچ کو 30 شعبان ہے اور کل 23 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔خیال رہے کہ کینیڈا میں سائنسی کیلنڈر کی بنیاد پر مختلف مساجد پہلے ہی جمعرات کے پہلے روزے کا اعلان کرچکی ہیں۔کینیڈا میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز پر مسلم کمیونٹی نے مسرت کا اظہارکیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں