ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پٹرول پر بھاری سبسڈی کا معاملہ آئی ایم ایف نے پھڈا ڈال دیا

datetime 21  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ حکومت نے کم آمدن والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں سے متعلق اسکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا۔ایسٹر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اسٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے جس میں اس اسکیم کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن، لاگت، ٹارگٹنگ، اسکیم کے غلط استعمال اور دیگر اقدامات سے متعلق حکومت سے انتہائی محتاط ہوکر بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے پیش نظر 800 سے کم گاڑی والوں کے لیے پیٹرول سے متعلق اسکیم لانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔مصدق ملک نے کہا کہ سستا پیٹرول صرف رجسٹریشن والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ملے گا جس سے ڈاکیومنٹیشن کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ سبسڈی حاصل کرنے والا شخص پیٹرول پمپ پر اپنا شناختی کارڈ اور ون ٹائم پاس ورڈ دکھا کر سستا پیٹرول حاصل کر سکے گا، ایک وقت میں صرف دو سے تین لیٹر سستا پیٹرول مل سکے گا۔مصدق ملک کے مطابق موٹر سائیکل والے ماہانہ 21 لیٹر پیٹرول استعمال کرتے ہیں، انہیں 21 لیٹر پیٹرول سستا ملے گا،21 لیٹر سے زیادہ استعمال کرنے پر پوری قیمت دینی پڑے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…