راولپنڈی(این این آئی)پی ٹی آئی میٹرو پولیٹن راولپنڈی کے سینئر نائب صدر حافظ زاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق حافظ زاہد کو چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حافظ زاہد کو تھانہ نیو ٹائون منتقل کر دیا گیا ۔راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ حافظ زاہد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری اور کارِ سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ہے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ نصیر آباد میں 200 سے زائد پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں