تہران(اے ایف پی) ایران کے صدرابراہیم رئیسی سعودی عرب کے شاہ سلیمان کی دعوت پر وہاں کا دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر نے سعودی بادشاہ کی دعوت خوش دلی سے قبول کرلی ہے۔ گزشتہ دنوں چین کی ثالثی میں دونو ں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کا تاریخی معاہدہ طے پایا۔ اتوار کویہاں ایک اعلیٰ ایرانی افسر نے سیاسی امور پر ڈپٹی چیف آف اسٹاف محمد جمشیدی نے بتایا کہ سعودی شاہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت دی ہےانہوں نے بتایا کو دونون ممالک کے اعلی ترین سفارتکار اجلاس کرینگے اور اس کیلئے تین مقامات مقرر کئے گئے ہیں تاہم انہوں نے ان مقامات کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا۔