منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین، نابینا افراد کے دیکھنے کے لئے بھی فلمیں تیار

datetime 19  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)مئی 2018 میں ، چین کی کمیونیکیشن یونیورسٹی کے ’’روشن سنیما‘‘نامی عوامی فلاحی منصوبے کا باضابطہ طور پرآغاز کیا گیا۔ اپنے قیام کے بعد سے تقریباً 5 سالوں میں ، اس ٹیم نے 500 سے زیادہ ایسی فلمیں تیار کیں جنہیں نابینا افراد دیکھ سکتے ہیں۔’’روشن سنیما‘‘چین میں بہت سے مقامات پر ان فلموں کی

مفت اسکریننگ اور 2،244 خصوصی تعلیمی اسکولوں کو قابل دید فلمیں اور ٹیلی ویڑن پروگرامز فراہم کر رہا ہے۔قابل دید فلمیں کیسے بنائی جا سکتی ہیں جو نابینا افراد ’’دیکھ‘‘سکیں اور انہیں سنیما کی طرف راغب کیا جا سکے؟ ریسرچ کے بعد ’’روشن سنیما‘‘پبلک ویلفیئر پروجیکٹ ٹیم نے ان فلموں کی بنیادی شکل کا تعین کیا: فلم کے مکالمے اور آواز کے درمیان فلم کی تصویری کہانی شامل کی جائے اور ساتھ ساتھ تصویر کے مواد اور اس کے پیچھے جذبات اور معنی کی عکاسی کی جائے۔ اس وقت چین میں ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد نابینا افراد موجود ہیں۔ 7 نومبر ، 2018 کو ’’روشن سنیما‘‘نے بیجنگ اسکول فار دی بلائنڈ میں بچوں کو فلم “ڈریم کوئسٹ” دکھائی۔ تب سے، ہر مہینے کی آخری جمعرات اسکول کے لئے باقاعدہ اسکریننگ کا دن بن چکی ہے۔ ’’روشن سینما‘‘ٹیم ہر سال 104 ایسی فلمیں بناتی ہیتاکہ نابینا افراد کے لئے اس بات کو یقینی بنا سکے کہ سال بھر میں 52 ہفتوں تک ہر ہفتے 2 نئی فلمیں دیکھی جا سکیں، جو تعداد کے لحاظ سے عام صارفین کو دکھائی جانے والی فلموں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ستمبر 2022 میں ’’روشن سینما‘‘پبلک ویلفیئر آن ڈیمانڈ زون ملک بھر میں کیبل ٹی وی پر شروع کیا گیا ، جس میں مختلف مقامات پر 200 ملین سے زائد گھرانوں کا احاطہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…