عمران خان کو سیاست کرنے کیلئے نعش چاہیے، حکومت دینا نہیں چاہتی،شاہد خاقان

17  مارچ‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بزدل شخص گھر میں بیٹھا ہوا ہے، عمران خان کو سیاست کرنے کیلئے نعش چاہیے، حکومت ان کو نعش دینا نہیں چاہتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف

خود دوسروں کی گرفتاری کے دعوے کرتے تھے، عدالت نے ان کو بار بار نہ آنے پر آرڈر جاری کیے ہیں، اگر ملک کا سابق وزیراعظم عدالت کے آرڈر نہیں مانے گا تو کل کو کوئی نہیں مانے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فاشسٹ نظام پہلے بھی چلاتے رہے آج بھی چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں مجھے کوئی تکلیف نہ ہو، سیاسی لیڈر کو تکالیف برداشت کرنی پڑتی ہے، جیلیں بھی کاٹنی پڑتی ہیں، آج ملکی حالات کے حوالے سے ہر ادارے میں لاپرواہی نظر آتی ہے، سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور ملکی مسائل کے حل کیلئے بات کرنی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لوگ 15 سال سے عدالتوں میں بیٹھے ہیں ان کو کوئی انصاف نہیں ملتا، لوگ سالوں سے نیب کی جیلوں میں بیٹھے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ملک میں انصاف کی بات ہوتی ہے، ہمارے ملک میں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، آج پارلیمان مفلوج ہے، سیاست آج نفرت اور دشمنی میں بدل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اعلی عدلیہ نے یہ دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا کہ نیب کی عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے، لوگ 10 سال سے عدالتوں میں پڑے ہوئے ہیں نہ فیصلہ ہوتا ہے نہ کیس چلتا ہے، 4 سال سے میرا کیس نیب عدالت میں لگا ہوا ہے، ہم کہتے ہیں کیمرے لگائیں اور لوگوں کو دکھائیں کیس ہے کیا۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اسحاق ڈار نے جو بات کہی ہے اس کی تہہ تک پہنچا جائے، معیشت یہاں تک کیسے پہنچی، اس کو دیکھنے کی ضرورت ہے، جو لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں ان کو چاہیے وہ ملک کے مفاد کا تحفظ کریں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…