جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

(ن) لیگ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل ،نواز شریف نے سربراہی سنبھال لی

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دئیے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف پارلیمانی بورڈز کی سربراہی کریں گے ۔وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی پارلیمانی بورڈز میں شامل ہیں ،پنجاب کے لئے 32 رکنی جبکہ خیبرپختونخوا کے لئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ ز تشکیل دئیے گئے

پارلیمانی بورڈز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کریں گے ،چیئرمین پارٹی راجہ ظفرالحق، نائب صدور شاہد خاقان عباسی، مریم نوازشریف بھی بورڈز میں شامل ہیں ،پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جماعت کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے ،پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال ، غلام دستگیر خان، حمزہ شہبازشریف، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، پرویز رشید بھی بورڈ میں شامل ہیں ،رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، جاوید لطیف، برجیس طاہر، ریاض پیرزادہ، بیگم عشرت اشرف، طاہرہ اورنگزیب، نزہت صادق بھی شامل ہیں ،خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، اویس لغاری، نورالحسن عطاء اللہ تارڑ، شیخ فیاض اور طلال چوہدری بھی پنجاب پارلیمانی بورڈ کے ارکان ہیں ،خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ میں پارٹی صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی، کیپٹن(ر) صفدر، سردار یوسف شامل ہیں ،پیر صابر شاہ، اقبال ظفرجھگڑا، اورنگزیب نلوٹھا، اختیار ولی، عباس آفریدی، جمشید محمد افتخارخان، میاں اخلاق بھی خیبرپختونخوا بورڈ میں شامل ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق شہاب الدین، ناصر خان، ملک جہانزیب اور میاں عالم گیر شاہ بھی خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کے ارکان ہیں ،وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کے طورپر 9 مارچ کو پارٹی ٹکٹس کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…