جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں تاخیر،پاکستان نے دوست ممالک سے نرم شرائط پر قرض لینے کیلئے رابطے تیز کر دیئے

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں تاخیر کے باعث پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا،دوست ممالک سے نرم شرائط پر قرض لینے کیلئے رابطے تیز کر دیئے ، چین، سعودی عرب ، قطر اور یو ای اے سے سفارتی سطح پر بھی بات چیت جاری ہے،

پاکستان کو جلد دوست ممالک کی طرف سے مثبت جواب ملنے کی امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق فآئی ایم ایف کی دوست ممالک سے مالی امداد حاصل کرنے کی شرط، حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں تاخیر کے باعث پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا،رائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے دوست ممالک سے نرم شرائط پر قرض لینے کیلئے رابطے شروع کر دیئے، اسی سلسلے میں سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان چین سے اہم مذاکرات کیلئے بیجنگ پہنچ گئے، دورے کے دوران چین سے جلد بقایا اسی کروڑ ڈالر اور مزید امداد فراہم کرنے پر بات ہو گی، حکومت کو چین سے چند دنوں میں 80 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب ، قطر اور یو ای اے سے سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے، سعودی عرب سے دو ارب ڈالر اور یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کیلئے اہم میٹنگز ہو رہی ہیں جبکہ قطر نے پاکستانی حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، دوست ممالک کے سفارتی حکام نے اپنی حکومتوں کو پاکستان کی صورتحال پر مفصل بریفنگ دیدی ، پاکستان کو جلد دوست ممالک کی طرف سے مثبت جواب ملنے کی امید ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…