جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں،پاکستان

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے واضح کیا ہے کہ نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں،بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے، امریکا میں جمہوریت کے بارے میں سربراہ کانفرنس میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ پیشرفت سے تمام امور طے ہوں گے،

پاکستانی سفارتخانے یوم پاکستان اپنے بجٹ کے مطابق کفایت شعاری سے منائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول نے ابھی ماریطانیہ کا دورہ مکمل کیا ہے، انہوں نے ماریطانیہ میں او آئی سی وزرا خارجہ کے 49 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے او آئی سی میں جموں و کشمیر گروپ اجلاس میں شرکت کی، وزیر خارجہ نے او آئی سی وزارت خارجہ کی سربراہی طریقہ کار کے تحت ماریطانیہ کے سپرد کی۔ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر او آئی سی کے سائنس سے متعلق اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اورآسٹریلیا میں تعاون کے فروغ، دوروں کے تبادلے، انسداد دہشتگردی تعاون پر بات ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جسٹس منیب اخترنے ایس سی او رکن ممالک کے ججز اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، وزیر توانائی خرم دستگیر نے بھی ایس سی او میں توانائی پر اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔ترجمان کے مطابق مشیر سیاحت عون چودھری بھارت میں ایس سی او اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے، پاکستان ایس سی او کا متحرک رکن ہے۔ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید چین سے دوطرفہ مذاکرات کے لیے بیجنگ میں ہیں، نیوکلیئر معاملات کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں،

نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین اچھے برے وقتوں کے دوست ہیں، وزیر خارجہ کے ایس سی او اجلاس میں شرکت سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ کے ایس سی او اجلاس میں شرکت سے متعلق جو بھی فیصلہ ہو گا اسکا اعلان ہوگا۔

دفترخارجہ کے مطابق امریکا میں جمہوریت کے بارے میں سربراہ کانفرنس میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ پیشرفت سے تمام امور طے ہوں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…