دبئی (این این آئی)دبئی میں پاکستانی شہری کے قتل میں بیوی ملوث نکلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی پولیس نے گوجرانوالہ پولیس کی مدد سے پاکستانی شہری کے قتل کا سراغ لگا لیا، ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق دبئی پولیس نے ملزم غلام کو گرفتارکر لیا جبکہ ملزمہ کی تلاش شروع کر دی گئی ۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ دو روز قبل دبئی میں پیش آیا تھا، مقتول انصر نے شازیہ سے تیسری شادی کی تھی،وہ اسے دبئی ساتھ لے کر گیا تھا۔