اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) کراچی میں باپ نے بیٹیوں اور بیوی کو زہر دے دیا، خود کو ختم کرنے کی کوشش بھی کر ڈالی۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق انسانیت سوز واقعہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پیش آیا، ایک بیٹی زہر کھانے سے
جاں بحق جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب صحرائے تھر میں مبینہ خودکشیوں کے واقعات تھم نہ سکے،ننگر پارکر کے گاؤں میں تین بچوں کی ماں اور اسلام کوٹ میں 70 سال کی خاتون نے مبینہ طور پر کنویں میں چھلانگ لگادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صحرائے تھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں میڈیکل کی طالبہ سمیت تین خواتین کی خود کشی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ننگر پارکر کے گاؤں میں تین بچوں کی ماں اور اسلام کوٹ میں 70 سال کی خاتون نے مبینہ طور پر کنویں میں چھلانگ لگادی۔