جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی میں پاکستانی شہری کے قتل میں ہم وطن ہی ملوث نکلا

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عنصر نامی شہری کو دو روز قبل دبئی میں قتل کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے

وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے اور کیس کی تفتیش شروع کی۔دبئی کی سی آئی ڈی پولیس نے سی آئی اے اسپیشل سیل سے مقتول کے گھر کا پتہ پوچھنے کیلیے گوجرانوالہ پولیس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ مقتول علی پور چھٹہ کے علاقے کھیوکی کا رہنے والا تھا۔سی آئی اے اسپیشل سیل کی ٹیم کھیوکی میں جب تفتیش کی تو وہاں سے قاتل کا سراغ ملا جس پر دبئی پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ مبینہ طور پر واقعے میں عباس نامی شخص ملوث ہے جو دبئی میں ہی مقیم ہے۔دبئی پولیس نے جب ملزم عباس کو گرفتار کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ عنصر کی تیسری بیوی سے شادی کا خواہش مند تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ عنصر کی اہلیہ بھی اس واردات میں ملوث ہے اور قتل کے بعد سے فرار ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…