پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بڑا اعزاز، ایک اور ٹریفک وارڈن ڈاکٹر بن گیا

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ایک اور ٹریفک وارڈن نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔ٹریفک وارڈن آصف اقبال نے نجی یونیورسٹی سے ریاضیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے آصف اقبال کو مبارکباد، تعریفی سند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

وارڈنز کا ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا خوش آئند ہے، محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود تعلیم جاری رکھنا قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24سو وارڈنز میں سے 145 وارڈنز ایم فل ڈگری جبکہ 04وارڈنز ڈکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں، 80فیصد وارڈنز نے مختلف مضامین میں ماسٹرز کئے ہوئے ہیں، سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت ہے،ٹریفک وارڈنز نے فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی، انگلش لڑیچر کی ڈگریاں حاصل کی کیں ہوئیں ہیں۔ٹریفک وارڈنز قانون، اکنامکس، ریاضیات، کریمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم فل کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ہرماہ پانچ ہزار روپے الاؤنس دیا جارہا ہے، پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والوں کو دس ہزار روپے اضافی الاؤنس دیا جارہا ہے، ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کو ہرممکن یقینی بنایا جارہا ہے۔سی ٹی او لاہور نے تمام وارڈنز کو تعلیمی میدان میں مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…