اگر زلمی خلیل زاد کو عمران خان اتنا عزیز ہے تو اپنےپاس بلالیں ہالی ووڈ میں رکھتے ہیں یا اولڈ ہوم سنٹر ، غلام بھی آپکا مرضی بھی آپکی ، حافظ حمداللہ

16  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے اپنے بیان میںکہا ہے کہ امریکی سی آئی اے کا زرخرید غلام زلمی خلیل زاد دوسرے غلام عمران خان کے حق میں بول پڑا ۔ اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہاکہ کیا زلمی خلیل زاد پاکستان

الیکشن کمیشن کے چیف ہے جو الیکشن کا تاریخ دے رہا ہے؟جس سے ثابت ہوا کہ عمران خان پاکستان کا نہیں امریکہ کا ایجنٹ ہے ،وزارت خارجہ زلمی خلیل زاد کو،، شٹ آپ،،کال دیں کہ پاکستان کے داخلہ امور میں مداخلت نہ کریں ۔انہوںنے کہاکہ اگر زلمی خلیل زاد کو عمران خان اتنا عزیز ہے تو پاس بلائیں ،ہالی ووڈ میں رکھتے ہیں یا اولڈ ہوم سنٹر میں غلام بھی آپ کا مرضی بھی آپ کا ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس گاڑیوں کو آگ لگانا درجنوں پولیس کو خون میں لت پت کے زخمی کرنا پٹرول بموں غلیل اور ڈنڈوں سے ریاست فورس پر حملے کرناکیا یہ دہشت گردی نہیں؟کیا یہ ریاست پر حملہ نہیں؟ ۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ کیا یہ عدالتی حکم سے بغاوت نہیں؟ پھر بھی اس سیاسی دہشت گرد کو رعایت اور باربار ریلیف دینا کہاں کاانصاف ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جان کو خطرہ نہیں مگر عدالت میں پیش ہونے میں خطرہ کیا عدالت عمران خان کی اس منافقت کو سمجھنے سے قاصرہے؟،کیا یہ دھوکہ فراڈ اور عدالت سے مذاق نہیں ہے؟،یہ فراڈیا دھوکہ باز اور مکار کسی قسم کی رعایت کا مستحق نہیں ،۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…