ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

زمان پارک کا گیدڑ عورتوں بچوں کو ڈھال بنا کر عدالتی احکامات کے ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے، مریم نواز

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /قصور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھااور بیٹی کے ساتھ لندن سے آکر جیل گیا ، زمان پارک کا گیدڑ عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے اور عدالتی احکامات کے ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے ،

سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی، آر ٹی ایس کی جگہ بابا زحمت کے چیلوں نے لے لی ہے، ووٹ کی عزت کے لئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے، ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی،پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان اور اس کی اکائیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پھول نگر کے تنظیمی دورے کے موقع پر لاہور ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ، وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، رانا اقبال، ڈویژنل صدر شیخ وسیم سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ مریم نواز نے دور آزمائش میں پارٹی کے مدر اور ذیلی ونگز کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے۔سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی، ووٹ کی عزت کے لئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے، ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس کی جگہ بابا زحمت کے چیلوں نے لے لی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان اور اس کی اکائیوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قوم کو عزت، معاشی ترقی اور سہولت دی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھا، زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لو جو عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے، نواز شریف جھوٹے مقدمات میں اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے جیل چلاگیا، یہ ہوتی ہے بہادری، ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے، یہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں عدالت اور ججوں کے سر پھاڑ رہا ہے،ملک کے ٹکڑے کرنے کی باتیں کرنے والا عدالتی احکامات کے ٹکڑے ٹکڑے کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نوجوان پاکستان کی عزت، حرمت اور تہذیب کے علم بردار ہیں، نوجوانوں اور خواتین کا جذبہ دیکھ کر ہر روز فخر کرتی ہوں، بڑا اعزاز ہے کہ آپ جیسے شیروں اور شیرنیوں کے ساتھ مل کرکام کرنے کا موقع ملا ہے، کارکن ہونے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں۔نواز شریف، شہباز شریف کی قیادت میں ٹیم پاکستان کا کردار ادا کرنا ہے۔عہدیداروں اور کارکنوں منے مریم نواز کو سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پوری تنظیم کو چند ہفتوں میں زندگی کردیا ہے، آپ کے آنے سے کارکنوں کو آواز ملی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…