اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سخت انتظامات کئے جائیں گے، انہوں نے اس موقع پر شارجہ میں افغان اور پاکستانی تماشائیوں کے حوالے سے بات کی، ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں افغان حکام سے بات ہوئی تھی کہ آپ کے کھلاڑیوں اور کرائوڈ کو کون سنبھالے گا اس کی کیا گارنٹی ہے، افغان حکام کی جانب سے دو ضمانتیں دی گئیں کہ یو اے ای نے اب کوئی نیا انتظام کیا ہے کہ جس میں ان کی کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک کے تماشائی ایک جگہ نہ بیٹھیں، دوسرا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا، یہ فیصلہ شارجہ کی انتظامیہ نے پہلے سے ہی کر رکھا ہے۔