اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر نے پھراونچی اڑان پکڑ لی ،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ مزید مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی کرنسی ڈالر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مزید مہنگا ہو گیا ۔اسٹیٹ بینک پاکستان جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 84پیسے کے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 281.61 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا ہے۔