مغرب غربت میں ڈوبنے لگا، 20 ملین سے زائد یورپی بچے غربت کا شکار، ہوشربا رپورٹ سامنے آگئی

13  مارچ‬‮  2023

جرمنی (این این آئی)سیو دا چلڈرن کی ایک رپورٹ کے مطابق 2021ء میں یورپ میں غربت کے خطرے سے دوچار بچوں کی تعداد دو لاکھ کے اضافے کے بعد 19.6 ملین تک پہنچ گئی تھی، بچوں کی فلاح و بہبو سے متعلق غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم سیو دا چلڈرن نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک میں تقریبا 20 ملین بچے غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ میں ہر چوتھا بچہ غربت سے متاثر ہوا ہے اور یہ کہ ضروریات زندگی پر اخراجات میں اضافہ اور کووڈ انیس کی وبا غربت میں اس اضافے کی دو اہم وجوہات ہیں۔ بالخصوص جرمنی کے حوالے سے اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021ء میں یہاں دو ملین سے زائد بچے غربت میں زندگی گزار رہے تھے۔بچوں میں غربت اور سماجی عدم مساوات کے ایڈووکیسی مینیجر ایرک گروس ہائوس نے غربت میں اضافے کے ان عداد و شمار کو انتہائی پریشان کن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے،جرمنی میں ہر پانچ بچوں میں سے ایک کو غربت کا سامنا ہے اور اب (اس حوالے سے) مزید کوئی بہانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ ایرک گروس ہائوس نے زور دیا کہ جرمن حکومت بچوں کی غربت کے خاتمے کا اپنا وعدہ پورے کرے۔سیو دا چلڈرن کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ممالک میں غربت اور سماجی اخراج کے خطرے سے دوچار بچوں کی سب سے زیادہ شرح رومانیہ اور پھر اسپین میں پائی گئی، جو کہ بالترتیب 41.5 فیصد اور 33.4 فیصد تھی۔

جرمنی میں یہ شرح 23.5 فیصد رہی، جو کہ یورپ میں اوسط شرح سے کچھ کم ہے۔ غربت کا شکار بچوں کی سب سے کم شرح فن لینڈ میں 13.2 فیصد اور اس کے بعد ڈنمارک میں 14 فیصد ہے۔یورپی یونین کے چودہ ممالک کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر سے دسمبر کے درمیان فراہم کیے گئے اعدادو شمار کی بنیاد پر امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صورتحال بد تر ہو گئی ہے اور اس سے غریب اور متوسط طبقہ بالخصوص متاثر ہوا ہے۔

سیو دا چلڈرن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال سے مہاجرین، پناہ گزین، پناہ کے متلاشی بچے اور وہ جن کے پاس قانونی دستاویز نہیں یا جن کا کوئی سرپرست نہیں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ ان بچوں کو بھی غربت کے خطرے کا سامنا ہے جو اپنے والدین میں سے کسی ایک کے ساتھ رہ رہے ہیں، جن کے خاندان بڑے اور مالی طور پر مستحکم نہیں ہیں، جو معذور ہیں یا جن کا تعلق کسی نسلی اقلیت سے ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…