اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ظل شاہ کی موت ٹریفک حادثہ قرار، عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنمائوں کے خلاف علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کے حقائق چھپانے سے متعلق

مقدمہ تفتیشی افسر کی مدعیت میں تھانہ سرور روڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس نے علی بلال کو ہسپتال منتقل کرنے والے ملزمان کے بیان پر مقدمہ درج کیا جبکہ مقدمے میں ٹریفک حادثہ، قتل بالسبب اور ثبوت و حقائق کو چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔متن میں لکھا گیا کہ علی بلال عرف ظلِ شاہ کو بیچ سڑک میں چلتے ہوئے تیز رفتار ڈالے نے ٹکر ماری جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گیا، موت کی اطلاع ملتے ہی ڈالے والے ہسپتال سے فرار ہوگئے، ڈالا نجی کمپنی کے زیر استعمال تھا، کمپنی کے ڈائریکٹر راجہ شکیل نے یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک جاکر عمران کو اطلاع دی لیکن انہوں نے پولیس کو اطلاع نہ کی۔متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ عمران خان، یاسمین راشد، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنمائوں نے حقائق کو دانستہ چھپایا۔ایف آئی آر میں عمران خان، یاسمین راشد، فواد چوہدری ، فرخ حبیب اور میاں محمود الرشید کو نامزد کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…