اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یاسمین راشد ظلِ شاہ کو ہسپتال کیوں نہیں لے گئیں؟ بیٹے کی حفاظت میں ناکامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے‘ والدہ علی بلال

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی ماں نے بیٹے کی حفاظت میں ناکامی کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ظلِ شاہ کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے کو سازش سے قتل کیا گیا۔

یہ تحریک انصاف والوں نے کیا ہے، جب سے عمران خان کو گولی لگی ظلِ شاہ ہر وقت زمان پارک میں بیٹھا رہتا تھا، کہتا تھا عمران خان میرے ووٹ سے وزیراعظم بنے گا۔انہوں نے کہا کہ ظلِ شاہ عمران خان کی حفاظت کر رہا تھا مگر میرے بیٹے کی حفاظت نہیں کی گئی، یاسمین راشد ہمیں فون کرنے کے بجائے ظلِ شاہ کو ہسپتال کیوں نہیں لے گئیں، عمران خان سے کہتی ہوں کہ تمہاری بڑی مہربانی، مجھے میرا بیٹا واپس دے دو ۔دوسری جانب ظلِ شاہ کے والد نے پولیس کی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کیا، بیٹے کی موت کے خلاف مقدمے کی درخواست میں نگران وزیر اعلی محسن نقوی اور آئی جی کے خلاف الزامات سے دستبردار ہوگئے۔واضح رہے کہ لاہور میں پولیس نے علی بلال عرف ظلِ شاہ کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دے کر عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں ٹریفک حادثہ، قتل بالسبب اور ثبوت و حقائق کو چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…