اسلام آباد (این این آئی) پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کردیئے۔الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور آراوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ شکایات ملی ہیں آر اوز امیدواروں کو کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کوبغیر رکاوٹ کاغذات نامزدگی جاری کیے جائیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی سہولت کیلئے ڈی آر اوز اور آر اوز دفاترآج بھی کھلے رہیں گے۔