پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

برف سے ڈھکے برزل پاس کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، پاک فوج کے جوانوں نے اس پاس کو کھولنے کے لیے دن رات انتھک محنت کی۔قدرتی آفات ہوں یا ناگہانی حادثات، جب بھی قوم کو ضرورت پڑی مسلح افواج میدان عمل میں سب سے پہلے موجود ہوتی ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو کھولنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔برزل پاس گلگت سے 178 کلومیٹر دور واقع ہے، یہ پاک آرمی اور عوام دونوں کے لیے اہم چوک پوائنٹ ہے۔ اس جگہ کی اونچائی سطح سمندر سے 13808 فٹ ہے جو اکتوبر سے اپریل تک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔اس علاقے کے تقریباً 61 گاؤں اور 15 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کے لیے صرف یہی راستہ میسر ہے۔ برزل پاس سے ہر سال 50سے 60 ہزار گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے اور اس سال یہ پاس جنوری اور فروری کے لیے بند ہوا تھا۔پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے اس پاس کو کھولنے کیلئے دن رات انتھک محنت کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے سرد موسم میں بھی اپنا کام بخوبی سرانجام دیا۔اس احسن اقدام کے باعث علاقہ مکینوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان آرمی کی یہ کاوش سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…