پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

گدھ کی طرح لاشوں کا انتظار ، لاشوں کو اپنی سیاسی خوراک اور ایندھن بنا لیا ہے ، عمران خان پر شدید تنقید

datetime 13  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان بھیانک سیاسی کاروبار کیلئے کتنی مائوں کی گودیں اجاڑوگے؟، گدھ کی طرح لاشوں کا انتظار کرتا ہے ، لاشوں کو اپنی سیاسی خوراک اور ایندھن بنا لیا ہے انارکی افرا تفری پھیلانے کیلئے لاشوں کو ایندھن بنانا چاہتاہے ، جب بھانڈا پھوٹ جائے تو تحریک کی کال دے دیتے ہو ،

اقتدار جاتا ہوا نظر آیا تو عمران خان کی عالمی سازش امریکہ سے ہوتی ہوئی نگران وزیراعلی پنجاب تک آگئی،گزشتہ روز مریم نواز کی آڈیو چلائی گئی، اس آڈیو میں کیا کسی کو قتل کرنے یا کسی سازش کا حکم ہے، مریم نواز نے تو کہا کہ یہ حادثہ ہوا ہے، وہ چاہتیںتو قتل کا الزام لگانے کا کہہ سکتی تھیں ، انہوں نے تو اپنی تقریر میں بھی نہیں کہا کہ تم قاتل ہو،علی بلال کی لاش لے جانے کے لئے پی ٹی آئی کے عہدیدار کی گاڑی استعمال ہوئی اور لاش چھوڑنے کے بعد ڈرائیور نے حلیہ بدل کر ضمانت پارک میں پناہ لی، گاڑی کا مالک راجہ شکیل کیوں ضمانت پارک میں چھپا رہا ، ظل شاہ کی موت میںبھی تم پھنس ہو گئے اسی وجہ سے تم نے ریلی نکالنے کی کال دی ، لاشوں کے ڈھیر کے لئے کال دیدی ،عدلیہ کو سوچنا پڑے گا یہ لمحہ فکریہ ہے جو گالی دیتا ہے مجرم ہے عدالت پر حملہ آور ہوتا ہے دھاوا بولتا ہے جج کی توہین کرتا ہے اس کو سوال و جواب کے لئے بلایا جارہا ہے لیکن اس کو استثنیٰ اور ضمانت مل جاتی ہے ، پھر عدالت میں کون پیش ہوگا۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص ملک میں افرا تفری ،فساد اور آگ لگانا چاہتا ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے۔ عدم اعتماد کے وقت جب اقتدار اس کے ہاتھ سے نہیں نکلنے لگا جو ادھا رکا تھا جسے یہ اپنا سمجھ بیٹھا جب وہ ہاتھ سے نکل رہا تھا تو اس نے سائفر سے کھیلنے کا منصوبہ بنایا ،اسے اس سے کوئی سروکار نہیں تھاکہ اس خطرناک کھیل سے پاکستان کو ،خارجہ پالیسی ، پاکستان کے سفارتی کو یا پاکستان کے تعلقات کو کتنا نقصان پہنچے گا،ملک کو بھلے آگ لگ جائے اس شخص کا اقتدار نہیں جانا چاہیے ، اس وجہ سے اس نے کہا کہ سائفر سے کھیلنا ہے

اس کی ڈیو لیکس آئی جو سب کو معلوم ہے ، جب اس کو معلوم ہوا اقتدار جانے والا ہے تو اس نے بند کمرے میں چیف آف آرمی سٹاف کو مدت ملازمت میں تاحیات توسیع کی پیشکش کی ، جب اس سے بھی بات نہیں بنی اور عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہوئی نظر آئی تو اس نے اسمبلی توڑ دی ، سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اورصدر سے آئین شکنی کرائی لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کس کا آئین ہے پاکستان کا آئین ہے

عمران خان کا آئین تو نہیں توڑ دو اور اس نے اسمبلی توڑ دی ،وہ سائفر جس پر آج تک معافیاں مانگ رہا ہے ، وہ سائفر جس سے امریکہ سے معافیاں مانگ رہا ہے، اس کی عالمی سازش امریکہ سے محسن نقوی تک آ پہنچی ۔ پھر خود عمران خان نے کہا کہ امریکہ سے کوئی مسئلہ نہیں امریکہ نے ہماری حکومت نہیں گرائی ۔ جب اس نے سائفر کے کاغذ کو لہرایا تو لوگوں کو پتہ چل گیا یہ جھوٹ بول رہا ہے ،

اس نے کہا کہ یہ تو ملک کو آگ نہیں لگی ، ملک میں خانہ جنگی کرانی تھی افرا تفری پھیلانا تھی اسی دوران اس نے کہا کہ ملک کو چار ٹکڑوں میںتقسیم ہونا چاہیے ، یہ ڈی چوک میں قبریں کھودتا تھا، جس نے حکم دے کر پی ٹی وی پر حملہ کیا ،پولیس والوں کے سر پھاڑے تھے، جب سائفر کی کہانی ختم ہوگئی توامپورٹڈ حکومت امپورٹڈ رجیم کا تماشہ کیا ں عدم اعتماد کے وقت ایک آڈیو لیکس آئی

جس میں یہ بندوں کی خریداری کی بات کر رہا ہے کہ اتنے بندوں کا بندوبست ہو گیا ہے باقی کا بندوبست کریں ، اس نے سیاسی منڈی لگائی ہے اس سے بھی بات نہیں بنی تو اس نے امپورٹڈ حکومت رجیم چینج کی باتیں کیں۔ لانگ مارچ کے وقت ان کے عہدیدار کے گھر سے ایک پولیس والے کو گولی لگی اوراس کے بچے یتیم ہو گئے اس نے پولیس اہلکار کی لاش پر بھی سیاست کی ، اس وقت پنجاب میں ان کی حکومت تھی ،

ان کی کوشش تھی ملک میں افرا تفری ہو ملک میں آگ لگے اور اس کی سازش کامیاب ہو جائے ۔ اس نے وزیر آباد میں جاں بحق ہونے والے کارکن معظم کی لاش پر سیاست کی ، اس کے بچے یتیم ہوئے ، گوجرانوالہ میں چودہ سالہ بچہ سمیر احمد شہید ہوا اس کی لاش پر بھی سیاست کی ،

اپنے بھیانک گندے سیاسی کاروبار کے لئے کتنی مائوں کی گودیں اجاڑو گے۔انہوںنے کہا کہ خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے وزرائے خزانہ کو کہا گیا کہ لکھیں تاکہ آئی ایم ایف کا پروگرام معطل ہو ، ملک تباہ ہو ۔ عمران خان آئی ایم ایف کے پروگرام پر دستخط کر کے گیا تھا، چار سال اس ملک کو لوٹا ملک پر مسلط رہے ،

ملک کو لوٹنے کے بعد آئی ایم ایف کے حوالے کر کے چلا گیا ، جب مارچ 2022ء میں آئے تو خلاف ورزیوں کی وجہ سے آئی ایم ایف کا پروگرام معطل تھا ، یہ ملک کو دیوالیہ کر کے چلا گیا،وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ کرخطرناک کھیل کھیلتا رہا ، ملک کی معیشت ،خارجہ پالیسی کو تباہ ، لوگوںکو خریدتا رہا ،سیاسی منڈیا ں لگاتا رہا جب وہ فیل ہوگا تو لاشوں کا منتظر ہو گیا کہ لاش گرے گی اس پر سیاست کروں گا۔

اس نے مریم نوازکی آڈیو چلائی اس کو اپنے ساتھ کمپیئر کر رہا تھا۔کیا ہے اس آڈیو میں،کیا کسی کو ختم کرنے کا حکم ہے ، کیا سائفر سے کھیلنے کا حکم ہے ، پاکستان کی معیشت کو دائو پر لگانے کا حکم ہے ، کیا اس آڈیو میں یہ ہے کہ سائفر سے کھیلنا سازش کرنی ہے آگ لگانی خون بہانے کا حکم ہے ، مریم نواز کو نہیں پتہ تھا کہ ان کی آڈیو ریکارڈ ہو رہی ہے لیکن انہوںنے پھر بھی نہیں کہا کہ یہ قتل ہے ،

انہوںنے کہا یہ حادثہ ہے ، پی ٹی آئی کے لوگ لاش کو ہسپتال چھوڑ کر چلے گئے ، افسوس کا اظہار کر رہی ہے مریم نواز تمہارے اوپر قتل کاالزام لگا سکتی تھیں ، سارے شواہد اس طرف جارہے ہیں، انہوںنے تقریر کی اس میں بھی نہیں کہا کہ تم قاتل ہو کیونکہ ہمارا مقصد ملک میں آگ لگانا نہیں ،افراد تفری پھیلانا مقصد نہیں ،کیونکہ ہم نے ملک میں آگ نہیںلگانی۔

انہوںنے کہاکہ تم ایک بہروپیے شخص ہو فراڈ ہو جھوٹے شخص ہو جب تمہیں پتہ چل گیا سائفر کا تماشہ ختم ہوگیا ہے اب تم نے عدالتوں میں جرائم کا جواب دینا ہے تم نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ،وہاں لوگوں کو گولیاں مروائیں ، خود گولی کا بہانہ کر ٹانگ پر پلستر باندھ کر ضمانت پارک کے بنکر میں بیٹھ گئے اورلوگوں کو سڑکوں پر مرنے کے لئے چھوڑ دیا ، پھر جیل بچو تحریک کا تماشہ لگا دیا ،

بچوں کو کہا جیلیں بھرو ،اس شخص کی حالت ذہنی مریض کی ہے ۔تمہیں توشہ خانہ ،ملک کے خلاف فارن فنڈنگ ،55ارب روپے لوٹنے ،اپنی بیٹی کو قبول نہ کرنے پر جواب دینا پڑے گا لیکن تمہارے پاس جواب نہیں ہے ، تم گھڑی چور ہو، ٹیرن کے والد بھی ڈکیت بھی ہو ،تم خانہ کعبہ کی گھڑی چوری کی ، اہلیہ نے ہیرے جواہرات کی چوریاں کیںڈاکے ڈالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس دن عدالت کی پیشی ہوتی ہے

اس دن کہہ دیتا ہے میں معذور ہوں ستر سال کا بزرگ ہوں اس بیماری کا نام لیتا ہے جس کا ہم نام بھی نہیں لے سکتے جبکہ سیاسی مخالفین کی کمر درد اور بستر مرگ پر پڑی ہوئی خاتون کامذاق اڑاتا تھا۔ امریکہ میں کہا میں ملک میں واپس جا کر نواز شریف کا اے سی بند کر دوں گا،شہباز شریف کو نماز کے لئے کرسی نہ دو، مریم نواز کو اس کمرے میں بند کرو جہاں باتھ روم ہو ، انہیں ڈیتھ سیل میں رکھا ،

خواجہ آصف کو کمبل نہیں مل چاہیے ، اس سارے کاموںکی نگرانی کے لئے اس نے وزیر اعظم ہائوس میں سیل بنایا ہوا تھا، یہ ذہنی مریض بیمار شخص ہے سازشی ذہن کا شخص ہے ، یہ لاشوں کا منتظر ہوتا ہے اور لاشوں پر سیاست کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سوالات آپ سے ہیں جس گاڑی میں آپ کے کارکن کی لاش ہسپتال پہنچائی گئی وہ آپ کی پارٹی کا عہدیدار ہے ، وہ گاڑی فوٹریس میں کیا کر رہیت ھی ،

ڈرائیور نے پولیس کو کیوں نہیں بتایا ،ایف آئی آر کیوں نہیں کٹوائی گئی ، ڈرائیور نے حلیہ بدل کر ضمانت پارک میںکیوں پناہ لی ،راجہ شکیل جو گاڑی کا ملک ہے وہ ضمانت پارک میںکیوںچھپا ہوا تھا ،یاسمین راشد کو اس حادثے کا پتہ چل چکا تھا انہوںنے کیوں پولیس کو نہیں بتایا، ٹی وی ٹاک شو میں سوال ہوتا ہے تو اٹھ کر چلی جاتی ہیں،عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر پریس کانفرنس بھی کی ،

ابھی حقائق سامنے نہیں آئے ،پوسٹمارٹم نہیں ہوا تھا عمران خان نے ٹوئٹ کر دی اس کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی کیونکہ تم لاش کے انتظار میں تھے، لاش کے منتظر تھے ۔ تم دوسروں پر قتل کا الزام لگاتے ہو ، تم خود اس بات پر بھی پھنس گئے ہو ، ظل شاہ کی موت میںبھی پھنس ہو گئے اسی وجہ سے تم نے ریلی نکالنے کی کال دی ، لاشوں کے ڈھیر کے لئے کال دیدی ،

جب تمہیں پتہ تھا کہ دفعہ 144نافذ ہے پھر بھی لوگوںکو اکسایا ۔ متوفی کے والد کو کیوں زمان پارک بلایا اور پیسوں کی پیشکش کرتے رہے کہ یہ حادثہ نہیں اسے قتل قرار دولیکن اس کے والد نے کہا کہ یہ قتل نہیں حادثہ ہوا ہے ۔انہوںنے کہا کہ گھروں میں ماتم ہوتا ہے ، گودیں اجڑتا ہے اس پر بھی عمران خان ٹوئٹ کرتا ہے ،جب وقوعہ ہ رہا تھا اس وقت تحریک انصاف لاہور کی قیادت کہاں غائب تھی ،

عمران خان پلستر والی ٹانگ کے ساتھ ضمانت پارک میں بیٹھ کر منصوبہ بنا رہا تھا سازش گڑھ رہے تھے ، یہ گدھ کی طرح لاشوں کا انتظار کرتے رہے ، لاشوں کو اپنی سیاسی خوراک اور ایندھن بنا لیا ہے انارکی افرا تفری پھیلانے کیلئے ایندھن بنانا چاہتے ہیں، جب بھانڈا پھوٹ جائے تو تحریک کی کال دے دیتے ہو ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین دفعہ کا منتخب وزیر اعظم ہر روز قانون کے آگے پیش ہوتاتھا اسے سزا دینے کیلئے بلیک لاء ڈکشٹنری کا استعمال کیا گیا، عدلیہ پر سوال اٹھ رہے ہیں، ہر وہ آدمی بھانڈا پھور رہا ہے جو سازش میں ملوث رہا ہے ۔نواز شریف تو بیٹی کے ساتھ پیش ہوتا تھا ، اپنی بیٹی کے سامنے ہتھکڑیاں لگوائی تھیں،دوبار کے وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ،

حمزہ شہباز اپنی بیماری بچی کو چھوڑ کر جیل میں رہا ،یہ سب نیب نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہو رہا تھا، ہمارے ساری قیادت کو گرفتار کیا اور خدا کا شکر ہے ہمیں عدالتوں سے میرٹ پر ضمانتیں ملیں اور ہم سر خرو ہوئے ۔ہم نے تو ملک کو تین ٹکروں میں تقسیم کرنے یا ملک میں آگ لگانے کی بات نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ سازشی شخص ملک کو کھا جائے گا ، اس نے معاشرے کو تباہ کر د یاہے،

نوجوان نسل کے دماغوں کو تباہ کر دیا، یہ اسی طرح بے نقاب ہوتا رہے گا ، جرم اور قتل کبھی چھپ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر قتل کا شائبہ بھی تھا وہ وہ زمان پارک میں تھا، جب کوئی قتل ہوتا ہے تو سب سے پہلے یہ سوال اٹھتا ہے اس کا سب سے زیادہ فائدہ کسے پہنچا ہے ، عمران خان کا باڈی لینگوئج سب کے سامنے ہے ،اسے تو جاں بحق ہونے والے کارکن کے گھر میں بیٹھے ہونا چاہیے تھا ،

لیکن اس نے سب سے زیادہ پریس کانفرنسیں کیں،ٹوئٹس کیں،قتل کو چھپایا ، تم مریم نواز کی آڈیو چلاتے ہوئے ، بتائو مریم آڈیو میں کہہ کیا رہی ہیں کہ حادثہ ہوا ہے ۔ تم کہتے ہو ایف آئی آر کٹوائی ہے، جب کسی پر شائبہ ہوگا تو ایف آئی آر کٹے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سائفر ،لانگ مارچ ،جیل سے بچوں کی تحریک کے بعد اب یہ لاشوں کی سیاست کا منتظر ہے ،کیونکہ فارن فنڈنگ سے جو کام کرنا تھا

وہ بھی ناکام ہو گئی ،سائفر ناکام ہو گیا تم ایک ناکام شخص ہو ، تمہاری سیاست دفن ہو گی ، تمہاری غلاظت کی سیاست اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے جو ملک کے خلاف سازش کے لئے استعمال ہو ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس جواب نہیںہے اس لئے وہ تلاشی دینے کے لئے تیا نہیں ہے ،دوسروں کو چور منی لانڈرڈ کہنے والا ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا چور ہے ،اسے دوسروں کی جیب میں ہاتھ ڈالنے کی عادت تھی

اس لئے اس نے ملک کی جیب میں ہاتھ ڈالنا شروع کر دیا اور اربوں کی چوریاں کیںانہوں نے کہا کہ جو عدالت اس سے سوال کرتی ہے اسے گالی دیتا ہے دھمکاتا ہے لیکن پھر بھی اس کو عدالتیں استثنیٰ دیتی ہیں، ضمانتیں دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم دوبارہ حکومت میں آئے اگر ہمارا مقصد سیاسی انتقام ہوتا تو عمران خان نے جو ڈاکے ڈالے ہیں اس کو گرفتار کرکے سلاخوںکے پیچھے ڈال سکتے تھے

جس طرح اس نے ہمارے ساتھ کیا تھا لیکن ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا ۔ یہ سیاسی جماعت نہیںدہشتگردوں سازشیوں اورغنڈوں کا گروہ ہے ۔چار سال جن لوگوں نے اسے مسلط کیا انہوں نے پاکستان سے بدلہ لیا اس کا حساب ہونا چاہیے ۔اس کا سازشی دماغ ہے یہ ملک کے خلاف سازش کرتا ہے، جب عدالت بلائے تو تحریک کی کال دے دو ، عدالت بلائے تو پلستر والی ٹانگ کے ساتھ آ نہیں سکتا ۔

ملک میں قانون ہے اور اس کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو 22کروڑ عوام کے ساتھ ہوتا ہے ، یہ عدالت بلائے تو نہیں آتا ،قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ دفعہ 144جواس شخص کے لئے ہے جسے عدالت بلائے جو ملزم ہے ، جو ملک میں گولیاں برسا کر لاشوں کا انتظار کرتا ہے ملک میںفارن ایجنٹ ہے ، جو اپنی بیٹی کو قبول نہیں کرتا جس کا کیس عدالت میں لگا ہوا ہے ،

جس نے توشہ خانہ میںڈاکہ ڈالے ، جسے عدالت کٹہرے میں بلاتی ہے اور وہ کہتا ہے میں نہیں آئوں گا ، جب عدالت بلاتی ہے تو عدالت کے دروازے اور کیمرے توڑتا ہے اور جج کو کہتا ہے میں تمہیں نہیںچھوڑوں گا ، یہ انارکی اور افرا تفری پھیلانا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نگران حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔یہ تو چاہتا ہے ملک میں انتشار پھیلے ،یہ عورتوں کو ڈھال بناکر اندربیٹھا ہوا ہے ،

ضمانت پارک میں چھپا بیٹھا ہے ۔عدلیہ کو سوچنا پڑے گا یہ لمحہ فکریہ ہے جو گالی دیتا ہے مجرم ہے عدالت پر حملہ آور ہوتا ہے دھاوا بولتا ہے جج کی توہین کرتا ہے اس کو سوال و جواب کے لئے بلایا جارہا ہے لیکن اس کو استثنیٰ اور ضمانتیں دے دیتے ہیں، پھر عدالت میں کون پیش ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کسی وقت بھی پاکستان آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود غریبوں کے لئے سب سے بڑا رمضان پیکج دیا جارہا ہے ،

اس میں غریبوں کو مفت آٹا ملے گا، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندے ہوئے ہیں لیکن وزیر اعظم شہباز پھر بھی ہر لمحے سوچتے ہیں کس طرح عوام کو ریلیف دیا جائے ، یہ پیکج پنجاب تک محدود نہیں ، دوسرے صوبوں کو بھی کہا گیا ہے کہ اسپر ورکنگ کریں اور مفت آٹا تقسیم کریں ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے جب پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے والا ہے تو لاہور میں تحریک کی کال دیدی ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…