پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی ہوٹل کاکارنامہ 42 برطانوی طلبہ اورعملہ کے پاسپورٹس تلف کردئیے

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکاکی شمال مشرقی ریاست نیوہیمپشائر کے ایک ہوٹل کی انتظامیہ نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلبہ سے ان کی سفری دستاویزات کے ضیاع پرمعافی مانگ لی ہے۔ہوٹل میں قیام کے دوران میں ایک اہل کار نے ان طلبہ اور عملہ کے چار ارکان کے

پاسپورٹس تلف کردئیے تھے۔میڈیارپورٹ کے مطابق برطانیہ کے والسال،ویسٹ مڈلینڈزمیں واقع بار بیکن اسکول نے اپنے 42 طلبہ اور عملہ کے چار ارکان کو اسکی ٹرپ کے لیے لنکن، نیوہیمپشائرکے کنکامگس لاج میں قیام کے لیے بھیجا تھا۔19 فروری کو بیک آفس کی صفائی اور انتظامات کے دوران میں لاج کے ایک منیجر نے غلطی سے پاسپورٹ سے بھرا ایک باکس پھینک دیا تھا۔ان پاسپورٹس کو کچرا ٹھکانے لگانے والی کمپنی نے تلف کردیا تھا اوراس نے کوڑے دان کو خالی کر دیا تھا۔کنکامگس لاج کی انتظامیہ نے کہا کہ انھوں نے فوری طور پر مہمانوں کو مطلع کیا اور اپنے مہمانوں اور ٹورآپریٹنگ کمپنی کے ساتھ مل کراس پرکام شروع کردیاتھا تاکہ کسی اطمینان بخش حل تک پہنچ سکیں۔اس کے بعد تعلیمی سیرپرگئے اس گروپ نے نیویارک میں برطانوی سفارت خانے کا سفرکیا اور ہنگامی دستاویزات کے لیے درخواست دی تاکہ انھیں واپس انگلینڈ جانے کی اجازت دی جاسکے۔ بوسٹن 25 نیوز کے مطابق انھوں نے ابتدائی طورپر 25 فروری کے اختتامِ ہفتہ پروطن لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اس کے بجائے ان کی یکم مارچ کو وطن واپسی ہوئی تھی۔کنکامگس لاج انتظامیہ نے فیس بک پرایک بیان میں کہا کہ ہم اس واقعہ کی پوری ذمے داری قبول کرتے ہیں

اور اپنے مہمانوں اور کمیونٹی سے حقیقی معافی مانگتے ہیں۔ہم اس پربے حدافسوس ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنے مہمانوں اور ان کے اہل خانہ سے گہری معذرت کے علاوہ، ہم اپنی برادری سے صنعت کی بہترین صلاحیت کے مطابق نمائندگی نہ کرنے اوراس کی توقعات پر پورا نہ اترنے پر بھی اپنی مخلصانہ معافی مانگتے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…