ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

رات ڈرائونا خواب دیکھتے ہیں، صبح دفعہ 144لگا دیتے ہیں، شیخ رشید

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پھٹ چکی ہے، انتخاب میں نہیں احتساب میں جائے گی، رات ڈرائونا خواب دیکھتے ہیں، صبح دفعہ 144لگا دیتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

شیخ رشید احمد نے لکھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھی، پہلے عمران خان کو قاتل کہا پھر درویش کے ایکسیڈنٹ کا بیانیہ بنایا، درویش ظل شاہ کی موت (ن) لیگ کی سیاست دفن کر دے گی، حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے، پولیس ہمدردیاں تبدیل کرتے ہوئے عدت کے دن بھی پوری نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ نانی اور بلو رانی کہتی ہے میچ اس وقت کھیلیں گے جب پلیئر اور امپائر ان کے ہوں گے، فیصل آباد میں نانی کے لیے 30گاڑیوں کا پروٹوکول اور امریکہ میں بلورانی کی شاہ خرچیاں بچت سکیم کا حصہ ہیں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب معافی مانگ کر بھاگنے اور لندن میں 4سال ہائوس ریسٹ رہنے سے پاکستان میں اصولوں کے لیے جیل جانا قابل افتخار ہے، 15دن تو کیا نوازشریف رمضان میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے تو معاہدہ دور کی بات ہے ابھی دوست ملکوں سے خیرات اور زکو بھی نہیں ملی، امریکہ کی تنہائی اور چین کی کامیابی خطے میں بڑی خبر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…