پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

سلطانز اور گلیڈی ایٹرز کے میچ میں ریکارڈز کی برسات

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں ریکارڈ کے نئے انبار لگ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کئی اہم ریکارڈز بنے جن میں عثمان خان نے تیز ترین سینچری جبکہ

قیس احمد کی جانب سے مہنگے ترین بولر ہونے کا منفی اعزاز بھی شامل تھا۔انہوں نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 77 رنز دیئے اور یوں پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے جبکہ انکے پہلے اوور میں 27 رنز بنے تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور ریکارڈ بنا جس نے شائقین کرکٹ کو بہت لطف اندوز کیا، اس میچ میں ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز اسکور ہوئے، پہلے کھیلتے ہوئے سلطانز نے 262 جبکہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کے تعاقب میں 253 رنز بنائے یعنی مجموعی طور پر 515 رنز اسکور ہوئے۔میچ میں دونوں ٹیموں نے بانڈرز کا بھی نیا ریکارڈ اپنے نام کیا، مجموعی طور پر 78 چوکوں اور چھکوں کی برسات ہوئی، جس میں 33 چھکے اور 45 چوکے شامل ہیں۔میچ میں مجموعی طور پر 378 رنز بانڈریز کی مدد سے بنے ہیں، یہ کسی ایک میچ میں بانڈریز سے سب سے زیادہ بننے والے رنز ہیں، اس سے قبل کیرئبین پریمئیر لیگ میں جمیکا تھلاواز اور ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز نے بانڈریز سے 362 رنز بنائے تھے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…