پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کے پاؤں کے برابر بھی نہیں ہوں،عثمان خان

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان سپر لیگ میں 24گھنٹوں میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے والے ملتان سلطانز کے بلے باز عثمان خان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے پائوں کے برابر بھی نہیں ہوں۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے

سوال کیا کہ آپکی سنچری سے ہمیں شاہد آفریدی کی یاد تازہ ہوتی ہے، ان کی تیز ترین سنچری کے بعد لوگوں نے انہیں جاننا شروع کیا تھا، اب آپ بھی اچانک منظرِ عام پر آئے ہیں، تو کرکٹر کے طور پر کسے آئیڈل مانتے ہیں؟۔جواب میں عثمان خان نے کہا کہ آپ نے جن کا نام لیا ہے شاہد بھائی، ہم ان کے برابر تو کیا پائوں کے برابر بھی نہیں ہیں، لیکن میں ہمیشہ اپنا نیچرل گیم کھیلتا ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ سنچری اسکور کروں گا۔کرکٹر نے کہا کہ ابھی موجودہ دور میں رضوان بھائی (محمد رضوان)کو دیکھ رہا ہوں، ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر بہت مضبوط ہیں، جیسے وہ اننگز بناتے ہیں، میرے آئیڈل وہی ہیں کیونکہ اس وقت ان سے اچھا کوئی نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز کے عثمان خان نے 36گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…