پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی اداکارستیش کوشک کو قتل کئے جانے کا انکشاف

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)بالی وڈ کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جن کے حوالے سے بھارتی پولیس نے ایک دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 66 برس تھی، اداکار کی موت کی خبر سب سے

پہلے بالی وڈ اداکار اور ستیش کے قریبی دوست انوپم کھیر نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے دی۔اب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہولی کھیلنے کے بعد دہلی کے علاقے بجواسن کے جس فارم ہاؤس پر ستیش کوشک نے دیگر اداکاروں کے ہمراہ پارٹی کی تھی، وہاں کے کمرے سے کچھ مشکوک ادویات برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ادویات کو ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے البتہ ستیش کوشک کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا تعین کیا جاسکے گا کہ آیا ان ادویات کا اداکار کی موت سے کوئی لینا دینا ہے یا نہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وکاس مالو نامی ایک بزنس مین کی دوسری بیوی سانوی مالو نے دہلی کے پولیس کمشنر کو ایک خط لکھا ہے جس میں اُنہوں نے اپنے شوہر پر اداکار کے قتل کا الزام لگایا ہے۔سانوی مالو نے اپنے خط میں پولیس کمشنر کو بتایا ہے کہ ستیش کوشک نے ان کے شوہر کو 15 کروڑ روپے کا قرض دیا تھا، اس رقم کی واپسی کے لیے ایک بار بیرونِ ملک ملاقات بھی ہوئی اور اس ملاقات کے دوران کافی تلخ کلامی کے بعد وکاس نے رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا۔سانوی نے مزید بتایا کہ چونکہ اداکار ان کے شوہر کے فارم ہاؤس میں بیمار ہوئے تھے، اس لیے اُنہیں شک ہےکہ وکاس نے رقم واپسی کا مطالبہ کرنے پر انہیں قتل کر دیا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…