پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی آئی سی جدید طریقہ علاج روٹا پرو ٹیکنالوجی متعارف کرنے والا پاکستان کا پہلا ادارہ بن گیا

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جدید طریقہ علاج روٹا پرو ٹیکنالوجی متعارف کرنے والا پہلاپاکستانی ادارہ بن گیا۔ترجمان پی آئی سی کے مطابق پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان میں پہلی بار جدید طریقہ علاج روٹا پرو ٹیکنالوجی کے60سالہ دل کے مریض کا کامیاب آپریشن کیا،

جس میں ماہر کارڈیالوجسٹ کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کا حصہ بنے ، آپریشن ٹیم کی نگرانی پی آئی سی کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سرابراہ ڈاکٹر عابد اللہ نے کی۔ترجمان کے مطابق روٹاپرو ٹیکنالوجی ایک سنگل آپریٹر سمارٹ ڈیوائس ہے جو دل کی شریانوں کے اندر کیلشیم کو ہٹانے میں مدد دیتی ہے،روٹاپرو کے ذریعے دل کی ایسی بند شریانوں کا علاج ممکن ہوگا جو پہلے ممکن نہیں ہوتا تھا،جدید طریقے سے کم پیچیدگی اور زیادہ کامیابی کے ساتھ دل کے مریضوں کی انجیو پلاسٹی ممکن ہو گی، یہ ٹیکنالوجی دل کی شریانوں میں سخت تنگی سے سینے میں درد اور ممکنہ ہارٹ اٹیک کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ترجمان کے مطابق جدید طریقہ علاج چند ایشین ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے، بوسٹن سائنٹیفک کمپنی اورپیک-ایم ٹی آئی کے اشتراک سے یہ شاندار کامیابی ممکن ہوئی ہے،پی آئی سی بہترین سہولیات اوراعلی تربیت یافتہ طبی عملے کے زیر نگرانی خیبر پختونخوا کے عوام کو بہترین علاج معالجے کا سلسلہ جاری رکھے گا، جدید طریقہ علاج صحت سہولت پروگرام کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…